?️
غزہ کے بیشتر معذور افراد امدادی آلات سے محروم ہو گئے:اونروا
اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں ۸۳ فیصد سے زائد معذور افراد اپنے امدادی آلات اور سہولتوں سے محروم ہو چکے ہیں، جس کے باعث ان کی روزمرہ زندگی اور بنیادی خدمات تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔
اونروا کے مطابق معذور فلسطینی نہ صرف طبی دیکھ بھال اور آلاتِ امداد سے محروم ہیں بلکہ انہیں خوراک تک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ادارے نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ انسانی بحران میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا واحد حل فوری اور بڑے پیمانے پر امدادی سامان کی ترسیل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روزانہ کم از کم ۵۰۰ سے ۶۰۰ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچنا چاہیے، جبکہ اس وقت ہزاروں ٹرک غذا اور ادویات لے کر اردن اور مصر میں منتظر ہیں مگر اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث داخل نہیں ہو پا رہے۔
اونروا نے واضح کیا کہ تمام گذرگاہوں کا کھلنا اور مسلسل انسانی امداد کی فراہمی قحط کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں پانچ میں سے ایک بچہ بدترین غذائی قلت کا شکار ہے اور بھوک کے باعث اموات میں اضافہ جاری ہے۔
ادارہ نے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی اور دیرپا فائر بندی کے معاہدے کی اپیل کی تاکہ نہ صرف بھوک سے مرتے فلسطینی عوام کو ریلیف مل سکے بلکہ امدادی قافلوں کی مستقل رسائی بھی ممکن بنائی جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ کو اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کی تھی جس کے بعد سے یہ خطہ مسلسل محاصرے اور انسانی المیے سے دوچار ہے۔ اگرچہ جنوری ۲۰۲۵ میں ایک عارضی فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر معاہدہ ہوا تھا، تاہم مارچ ۲۰۲۵ میں اسرائیل نے دوبارہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے شروع کر دیے اور امدادی سامان کی بڑی مقدار کو داخلے سے روک دیا۔


مشہور خبریں۔
پاک-بھارت آبی تنازع پر عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان
جولائی
پاکستان میں 3 سپر مون میں سے پہلا منگل کو نظر آئے گا، سپارکو
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا
اکتوبر
مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کیلئے سائبر حملوں کا خطرہ
?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس
دسمبر
اسرائیلی حکومت کو ہتھیار پہنچانے والی کمپنی کا دفتر بند کریں: تیونس
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہری ڈنمارک کی کمپنی Maersk کے دفتر کے
نومبر
حکومت مطیع اللہ جان کے کیس میں کچھ نہیں کرتی تو ایسا حکم دیں گے جو پسند نہیں آئے گا، عدالت
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایف آئی
اپریل
گوگل کا نیا اے آئی ٹول ’نینو بنانا‘ اب واٹس ایپ پر بھی دستیاب
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: (سچ خبریں) گوگل کے جیمینائی ایپ کے تحت تیار کردہ
ستمبر
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی
?️ 6 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات
مارچ
ہم اسرائیل کی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں:حماس
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی معاشرے کے اندر موجود
اپریل