غزہ پٹی کی سرحد پر جھڑپیں ؛1 صیہونی فوجی زخمی

غزہ

?️

سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے اندر سے سرحدی لائن پر موجوداسرائیلی فوج کے ایک اڈے پر گولیاں چلائی گئیں۔
عبرانی زبان کے ذرائع نے آج دوپہر (بدھ) کو غزہ کی پٹی کے شمالی سرحدی علاقوں میں ایک سکیورٹی واقعے کی اطلاع دی، صہیونی چینل کان نے خبر دی ہے کہ ایک فلسطینی نے غزہ کی پٹی کے اندر سےاس پٹی کے شمال میں واقع صیہونی فوجی اڈے کی طرف فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق فوجی غزہ کی سرحدی باڑ کے قریب تھا اور اسے گولی مار دی گئی،تاہم اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے ایک قصبہ کا باشندہ زخمی ہوا ہے،عبرانی زبان کے ذرائع کے مطابق ایک فلسطینی سنائپر نے غزہ کی پٹی کے قریب صہیونیوں کے ایک گروپ پر گولی چلا کر انہیں حیران کر دیا، اسی دوران شہاب نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی کہ اسرائیلی توپ خانے نے جنوب مشرقی غزہ شہر میں ایک چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

قابل ذکر ہے حالیہ دنوں میں جہاں صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم میں تیزی آئی ہے وہیں فلسطینیوں نے بھی صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جس میں حال ہی میں کیے جانے والی شہادت طلبانہ کاروائیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ٹینیسی کے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جانب بینکوں کے متعلق اہم اعلان کیا

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں

اسرائیل کا وقت پورا ہو چکا ہے

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:قطر کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس سمیت

نیتن یاہو نے خوف اور کمزوری کے باعث جنگ بندی قبول کی:یمن نیوز

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران

ترکی کے عراق میں کتنے فوجی اڈے اور فوجی چھاونی ہیں؟

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   کرد سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار ہوکر الجاف کا

سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کی زرعی ٹیکس کے نفاذ پر گندم کی کاشت کے بائیکاٹ کی کال

?️ 23 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ چیمبر آف ایگریکلچر (ایس سی اے) نے زرعی

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین بیک

?️ 6 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں

سبزِیاں اور پھل کھاکر صحت مند رہنے کے ساتھ عمر بڑھائیں، تحقیق

?️ 2 مارچ 2021ہارورڈ{سچ خبریں} انسان کی زندگی آج کل بھاگ دوڑ کی زندگی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے