?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی، فضائی اور سمندری حملوں میں شدت اور مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
غزہ کی پٹی میں آج صبح صیہونی فوج کے ہمہ گیر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں بے شمار فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
المیادین چینل کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے فضائی، زمینی اور سمندری حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قحط اور بھوک کی وجہ سے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی موت
صیہونی درندہ صفت فوج نے صبح سویرے غزہ شہر کے الدراج محلے پر وسیع بمباری کی۔
غزہ شہر میں واقع الصبرہ محلہ بھی صہیونی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں کا شکار ہوا ہے، اس سلسلے میں عربی زبان کے صحافی عالم الدین صباح کا کہنا ہے کہ خان یونس، رفح اور دیر البلح میں مختلف دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھماکے گذشتہ گھنٹوں کے دوران مذکورہ علاقوں پر صیہونی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہوئے۔
صباح نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے بھی غزہ کی پٹی کے جنوب میں ساحلی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے وسطی صوبے کے شمالی اور مشرقی حصوں کو نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت کے توپ خانے نے اپنے وحشیانہ حملوں کی زد میں تل الہوا اور دیر البلح کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
غزہ کی پٹی کے علاوہ جنوبی لبنان ایک بار پھر صیہونی حکومت کی جارحیت کا نشانہ بنا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے توپ خانے نے لبنان کے جنوب میں واقع السلوقی علاقے کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی فورسز نے آج علی الصبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو بغیر کسی جواز کے گرفتار کر لیا۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آوروں نے اس علاقے کے مغربی جانب سے رام اللہ پر حملہ کیا اور الطیرہ کے محلے میں رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔
صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل شہر پر بھی اپنے جنگی ساز و سامان کے ساتھ حملہ کیا۔
رام اللہ کے شمال میں واقع الجزون کیمپ پر بھی صیہونی افواج کے وحشیانہ حملے اور متعدد فلسطینی شہریوں کی گرفتاری دیکھنے میں آئی۔
فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی نابلس میں بیت فرک چیک پوائنٹ کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔
مزید پڑھیں: مشہور انگریزی اسکرین رائٹر نے غزہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا
ان جارح فوجیوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون کے علاقے، الخلیل کے جنوب میں یطا شہر، جنین کے جبع علاقے اور نابلس کے جنوب میں کفر قلیل گاؤں پر بھی حملہ کیا۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز صحافی اور سیاسی قلمکار رونی الفا کہتے ہیں کہ
اکتوبر
ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر
فردوس عاشق نے پی ڈی ایم کو ڈکیت موومنٹ قرار دے دیا
?️ 31 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا
مئی
سپریم کورٹ کا انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو 4 ماہ میں 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ کرنے کا حکم
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 4 ماہ میں
اپریل
کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب
?️ 21 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی
اگست
شام میں ہونے والی فوجی کاروائیوں کے بارے میں عربی رابطہ کمیٹی کا بیان
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:عربی رابطہ کمیٹی نے اپنے اپنے اجلاس کے اختتامی بیان میں
دسمبر
ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، مراد سعید
?️ 12 اپریل 2025سوات: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر
اپریل
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا
?️ 10 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی
ستمبر