?️
سچ خبریں: ایک امریکی چینل نے غزہ کی پٹی میں اپنے اہم اہداف کے حصول میں صیہونی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تحریک حماس کی تباہی یا شکست کے کوئی آثار نظر نہیں ہیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی چینل این بی سی نیوز نے ایک طویل رپورٹ نشر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کی ناکامی ناقابل تلافی کیوں ہے؟
اس رپورٹ میں بعنوان "غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا حملہ کامیاب ہوا یا ناکام؟” کہا گیا ہے کہ اسرائیل اپنے بہت سے اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جو غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ شروع کرنے کی وجہ تھے۔
مذکورہ رپورٹ میں صیہونی حکومت کے اس دعوے کے جواب میں کہ اس نے غزہ کے میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، سابق امریکی افسران اور فوجی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ اسرائیلی فوج کی پیش قدمی عارضی ہے اور اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے،حماس تحریک اسٹریٹجک شکست کے دہانے پر ہے،ایسی کوئی بات نہیں۔
اس امریکی چینل کے ساتھ گفتگو میں عسکری ماہرین نے تاکید کی کہ تحریک حماس کے افراد ابھی تک لڑ رہے ہیں ، اس تحریک کے سینئر رہنما ابھی تک زندہ ہیں،درجنوں اسرائیلی قیدی اب بھی حماس تحریک کے پاس ہیں اور یہ تحریک اب بھی غزہ کی پٹی کی واحد حکمران طاقت ہے جبکہ کہ اسرائیل نے حماس تحریک کو تباہ کرنے کا عہد کیا تھا،اس کا مطلب اسرائیل کی شکست ہے۔
امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل مائیکل ناگاٹا نے جو مشرق وسطیٰ میں اسپیشل آپریشنز فورسز کی نگرانی کر رہے تھے، این بی سی نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی میں حماس کو تباہ کرنے کے اپنے تزویراتی ہدف کو حاصل کرنے کا امکان دن بدن کمزور ہوتا جا رہا ہے۔
اس امریکی چینل کے ساتھ گفتگو میں ایک اعلیٰ صہیونی اہلکار نے تاکید کی کہ ہماری ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ اور فیصلہ کن نتیجہ کے حصول کے امکانات میں کمی ہمارے حملوں میں کمی کا سبب بنے گی اس لیے کہ ہم ایک ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم اپنی موجودہ حالت میں باقی نہیں رہ سکتے۔
اس صہیونی عہدیدار نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حالیہ ہفتوں میں حماس کے درجنوں فوجی کمانڈروں کو ہلاک کیا ہے لیکن غزہ کی پٹی میں حماس تحریک کے سربراہ اور اس تحریک کے سپریم ملٹری کمانڈر تاحال زندہ ہیں جس کے بعد اسرائیلی اس عمل کو ناکامی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
دریں اثنا صیہونی حکومت کے 13 ٹی وی چینل نے اعلان کیا کہ گولانی بریگیڈ نے اپنی افواج کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے غزہ کی پٹی سے انخلاء کر لیا ہے۔
گولانی بریگیڈ کی واپسی مزاحمت کی شدید ضربوں اور اس کے درجنوں اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد کی گئی ہے، خاص طور پر الشجاعیہ محلے میں۔
اسرائیلی میڈیا نے زور دے کر کہا ہے کہ گولانی بریگیڈ 60 دنوں کی لڑائی اور بھاری جانی نقصان کے بعد غزہ کی پٹی سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی میڈیا کی مزاحمت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناکامی پر کڑی تنقید
یاد رہے کہ گولانی بریگیڈ صہیونی فوج کی سب سے ایلیٹ فورس ہے جس سے اسرائیلی حکمرانوں کو مزاحمت کا سامنا کرنے کی امید تھی۔
اس کے علاوہ القسام بٹالین نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مشرق میں صیہونی حکومت کے تین مزید ٹینکوں کو یاسین 105 اینٹی آرمر راکٹوں سے نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا ایک بار پھر امریکی جمہوریت کے اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے دوسری بار امریکی صدر کی میزبانی میں ورچوئل
مارچ
خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ
?️ 20 ستمبر 2025 خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد
ستمبر
کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں اہم مشاورتی اجلاس
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
فروری
"بلیک ژون”؛ ایران کے ساتھ جنگ نے صیہونی حکومت کی معیشت کو کیسے تباہ کیا؟
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل ڈرون ردعمل نے فضائی حدود
جولائی
اکستان کے مسائل عارضی ہیں اور انہیں زبردستی حل کیا جارہا ہے:اسٹیٹ بینک آف پاکستان
?️ 1 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ نے کہا
اگست
پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک کے 8 مسلح افراد ہلاک
?️ 23 دسمبر 2025کرک (سچ خبریں) پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دریش
دسمبر
امریکہ دیکھے کہ یوکرین کا بحران کس نے شروع کیا
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے یوکرین میں
فروری
کہیں نا کہیں گڑبڑ ضرور ہے: ٹرمپ
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جو پنسلوانیا میں تقریر کے دوران قاتلانہ حملے
جولائی