?️
سچ خبریں: 72روزہ جنگ کے بعد فلسطینی شہداء کی تعداد 19 ہزار اور زخمیوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،دریں اثناء صہیونی ذرائع کے اعلان کے مطابق اسرائیلی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 459 ہو گئی ہے۔
طوفان الاقصیٰ جنگ کے آغاز کو 72 روز گزر چکے ہیں، فلسطینی شہداء کی تعداد 19 ہزار اور زخمیوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم
علاوہ ازیں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے میں 15 اکتوبر سے اب تک 297 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے بھی اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو اس پٹی میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں 86 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطین ہلال احمر کے ترجمان نے بھی الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک 300 سے زائد طبی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 459 ہو گئی ہے جن میں سے 127 فوجی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے میں مارے گئے۔
درایں اثنا ٹائمز آف اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کے ایک نئے معاہدے کے بارے میں قیاس آرائیوں کی خبر دی۔
مزید پڑھیں: حقیقت کے قلب میں گولی
دوسری جانب برٹش پیٹرولیم آئل کمپنی نے یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کے خلاف کاروائیوں کے بارے میں سخت انتباہ کے بعد بحیرہ احمر میں اپنے تمام آئل ٹینکرز کی گزرگاہ عارضی طور پر معطل کردی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے نئی ویزا پابندیوں کا اعلان کیا
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ان لوگوں کے لیے نئی
فروری
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے حکومت آج ناموں کا اعلان کرے گی
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ڈپٹی چیئرمین
مارچ
وہابیت کے خلاف مصری مذہبی ادارے کا متنازع سیٹ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:مصر میں فتویٰ جاری کرنے کی ذمہ دار تنظیم نے فیس
مارچ
ترکی میں خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین سماجی مسئلہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ترکی میں گھریلو تشدد، بیوی کے ساتھ بدسلوکی، مار پیٹ نیز
اگست
ٹرمپ: میری دھمکی کے بعد برکس تیزی سے ختم ہو رہا ہے!
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے
جولائی
انتخابات کیلئے 42 ارب 53 کروڑ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کیلئے 20 کروڑ روپے منظور
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے مالی سال کے تیسرے ہفتے میں ہی حکومت
جولائی
اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 2 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے حزب اللہ کی نئی میزائل کے
اگست
پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ
اکتوبر