?️
سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب دمشق کے خلاف واشنگٹن کے بھاری محاصرے کی ناکامی اور وائٹ ہاؤس کی علاقائی پالیسی سے عربوں کی عدم توجہی نیز خطے کے عرب ممالک میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی قرار دیا۔
معروف امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے اپنے ایک معنی خیز تجزیے میں عرب لیگ میں شام کی واپسی کو دمشق کے خلاف واشنگٹن کی بھاری ناکہ بندی کے ایک بڑے حصے کی ناکامی اور وائٹ ہاؤس کی علاقائی پالیسیوں سے عرب ممالک کی عدم توجہی اور مغربی ایشیائی خطے میں واشنگٹن روایتی اثر و رسوخ میں کمی قرار دیا۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے اتوار کی شام بلومبرگ نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ شام کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسیوں سے عرب ممالک کے رہنماؤں کی عدم توجہی اور عرب لیگ میں شام کی واپسی پر ان کا اتفاق مغربی ایشیائی خطے کے عرب ممالک میں واشنگٹن کے روایتی اثر و رسوخ میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے اعتراف کیا کہ دوسرے الفاظ میں یوں کہا جائے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کا مطلب واشنگٹن کی علاقائی پالیسیوں کے خلاف ایران اور روس کی فتح ہے اس لیے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد کرکے اتفاق رائے سے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں، عرب لیگ نے چند گھنٹے قبل اپنے خصوصی مشاورتی اجلاس کے اختتام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ نے اس لیگ میں شام کی دوبارہ شمولیت کی منظوری دینے کے بعد، شام کے سفارتی مشن کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب لیگ میں شام کی سفارتی سرگرمیاں اس ماہ کی سات تاریخ کو باضابطہ طور پر شروع ہوں گی،ایک اور خبر میں شام کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ علاقائی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تعمیری مذاکرات اور اراکین کے مشترکہ پروگرام کے کردار پر زور دیا اور اعلان کیا کہ اگلے مرحلے میں مستقبل کے چیلنجوں کے حل کے لیے عرب لیگ کو دوطرفہ تعاون میں عرب ممالک کا ایک موثر طریقہ اپنانے کی ضرورت ہے جو احترام، بات چیت اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عرب لیگ کے ترجمان نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے رواں ماہ (19 مئی) کو ریاض میں ہونے والے لیگ کے آئندہ اجلاس میں دمشق کے نمائندوں کی موجودگی کا اعلان کیا، قبل ازیں الجزائر کے صدر اور اردن کے وزیر خارجہ نے شام کی عرب لیگ میں واپسی اور علاقائی مساوات میں شام کے ناقابل تردید کردار کا اعلان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا ٹی ٹی پی کے کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی
نومبر
مظاہروں اور ہڑتالوں نے ایک بار پھر فرانس کو لپیٹ میں لے لیا
?️ 7 اپریل 2023جرمنی کے Tagschau اخبار نے ایک مضمون میں لکھا کہ فرانس میں
اپریل
ایران پر تل ابیب کے حملے کے منصوبے بے نقاب
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کا دوسرا بڑا حملہ، جو 200
جنوری
پوٹن نے یوکرین کے معاملے میں مغرب کی کمزوریوں کو کیا بے نقاب
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
فروری
قانون سازوں کی نااہلی 5 سال تک محدود کرنے کا بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اراکین پارلیمان کی نااہلی کو سابقہ اثر کے ساتھ
جون
مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے
ستمبر
عرب نوجوان کن ممالک کو مضبوط اتحادی سمجھتے ہیں؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے
اگست
لوگوں کو طالبان کے بعد افغانستان کے بارے میں سوچنا چاہیے:فرانسیسی سفیر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس کے سفیر ڈیوڈ مارٹنن نے اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل