سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد ملک چھوڑ دو۔
بغداد ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے سربراہ محمد رضا آل حیدرنےاس ملک میں ترکی کی فوجی موجودگی کے تسلسل کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترکی کو عراقی سرزمین پر اپنی فوجی موجودگی ختم کرنا ہوگی، ہم ترک فوج کی اس موجودگی کو ایک طرح کا قبضہ سمجھتے ہیں، شمالی عراق میں جو کچھ ہورہا ہے وہ خطرناک ہے۔
یادرہے کہ قبل ازیں عراقی صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا تھاکہ ہم اس وقت شمالی عراق میں تشویشناک صورتحال دیکھ رہے ہیں، ایسی صورتحال جس پر جلد از جلد توجہ دینے کی ضرورت ہے، عراقی صدارتی دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں شمالی عراق میں پیش آنے والے واقعات نہایت ہی افسوسناک ہیں جبکہ عراقی آئین عراقی سرزمین پر غیر ملکی افواج کے موجود ہونے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی قومی خودمختاری کی مزید خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے ترک افواج کو جلد از جلد ملک چھوڑنا چاہئے اور موصل سے چلا جانا چاہئے،انھوں نے مزید کہا کہ ترکی کو اچھی دوستی کے اصول پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔
یادرہے کہ امریکہ کی طرح ترکی نے عراق اور شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں وہ اپنے من مانے قانون چلاتے ہیں نیز ان علاقوں میں بدترین دہشتگردی دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے ممالک سے غیر ملکی افواج کو چلے جانے کا حکم دے چکی ہیں جس کے بعد ان ممالک میں ان افواج کی موجودگی غیر قانونی ہوجاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
بی بی سی کے پریزینٹر نے ٹرمپ کے قتل کی دھمکی دی!
جولائی
ایران، روس اور چین مل کر اتحاد بنا رہے ہیں: بھارتی آرمی چیف
اپریل
ترکی کے زلزلے کی طاقت کتنے ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی؟
فروری
تحریک انصاف کا ملٹری کورٹ سے سزاوٴں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
دسمبر
یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب کا موقف
جون
آصف زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال
نومبر
فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال جاری
اگست
غزہ کے حامی طلباء کو سزا دینے کے لیے امریکی کانگریس کی نئی لائن
مئی