🗓️
سچ خبریں:عراقی پارلیمانی حقوق کمیٹی کے نائب چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی پارلیمانی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی قانونی کمیٹی کے نائب چیئرمین حامد الغزی نے عراق میں قبل از وقت پارلیمانی ضمنی انتخابات کے انعقاد اور اس کے وقت کے بارے میں بات کی،رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں کہاکہ ابھی تک ملک کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی قانون میں ترمیم کرنے کی کوئی درخواست پیش نہیں کی گئی ہے،اس کے علاوہ فی الحال ضمنی انتخابات میں تاخیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ہائی انتخابی کمیشن کی طرف سے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی گئی ہے لہذا انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،واضح رہے کہ عراق میں ضمنی پارلیمانی انتخابات ملتوی ہونے کے امکان کے بارے میں کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں جبکہ اس ملک میں ضمنی پارلیمانی انتخابات ایک بار ملتوی کیے جاچکے ہیں۔
اسی مناسبت سے عراقی پارلیمانی انتخابات اصل میں 6 جون کو ہونا تھے، تاہم عراقی حکومت نے انتخابات کو 10 اکتوبر تک ملتوی کردیا، اور اب ایک بار پھر ملتوی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر بہت سی سیاسی جماعتوں کی طرف سے تنقید کی جارہی ہےجن میں قانون کی حکومت اتحاد کے رہنما نوری المالکی بھی شامل ہیں، المالکی نے کہا کہ ضمنی پارلیمانی انتخابات میں تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔
دریں اثناء قانون کی حکومت اتحاد کے رہنما نے کہاکہ ہم پرعزم ہیں کہ ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لئے انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، اگر ووٹرز کو صحیح ماحول فراہم نہیں کیا گیا تو ہم انتخاب کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیں گے۔
مشہور خبریں۔
نور مقدم کیس کے فیصلے کے بعد ماہرہ خان کا ٹوئٹ
🗓️ 25 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) نور مقدم کیس کے فیصلے ملک کی مختلف سماجی
فروری
انسٹاگرام پر دلچسپ ریل فیچر کی آزمائش
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ’ریلز‘ کو ایک کلک
فروری
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل
🗓️ 4 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری
🗓️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب
جنوری
لاہور ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کو رلیف
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف
جولائی
آرامکو کو ایک اور جھٹکا
🗓️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر آرامکو تیل کمپنی اور دیگر
مارچ
مصر کی سفارتی کوششوں میں تیزی
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کو کم کرنے اور
ستمبر
افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم
🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان
جون