سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے زور دے کر کہا کہ ہمارے ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے کہا کہ عراق کو غیر ملکی جنگی قوتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،انہوں نے شام عراق سرحد پرالحشد الشعبی کے خلاف حالیہ امریکی جارحیت کا ذکر کیا، رپورٹ کے مطابق عراقی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ عراق میں فوجی اور سکیورٹی فورسز کافی تعداد میں موجود ہیں، لہذا ظاہر سی بات ہے کہ اس صورتحال میں ہمیں غیر ملکی جنگی قوتوں کی ضرورت نہیں ہے۔
قاسم الاعرجی نے مزید کہاکہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے آئندہ واشنگٹن کے دورے کے دوران عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے وقت پر ایک معاہدہ طے پا ئے گا، قابل ذکر ہے کہ امریکی عہدیداروں نے کل صبح الحشد الشعبی کے خلاف اپنی جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ کاروائی در حقیقت اپنا دفاع تھی! امریکی اقدام پر عراقیوں نے شدید رد عمل کیا۔
اس سلسلے میں مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس پر زور دیا گیاکہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی موجودگی عراقی آئین کے خلاف ہے، بیان میں مزید کہا گیاکہ اب ہم عراقیوں کے خلاف امریکی دشمنی اور جارحیت کے مقابلہ میں خاموش نہیں رہیں گے،یہ ایک ایسا پیغام ہے جسے امریکیوں کو سمجھنا چاہئے۔
مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکی عراقی مزاحمت کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہیں ،الحشد الشعبی کے شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گااور امریکی دشمن انتقام کا تلخ ذائقہ چکھے گا۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
مئی
افغانستان میں امریکی سب سے بڑے فوجی اڈے سے انخلا کا آغاز
جون
پی پی پی، (ن) لیگ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے دستبردار
دسمبر
بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے دورے کے خلاف شدید احتجاج جاری، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
مارچ
غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر
اپریل
نیٹو ممالک کی روس سے دوستی کی اپیل، روسی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا
جون
خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا
جولائی
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم کی قیمت کے خلاف درخواست دائر
نومبر