عراقی شہر اربیل کے حریر اڈے سے امریکی لڑاکا فوجیوں کا انخلا

عراقی

🗓️

سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے اربیل میں حریر بیس کو امریکی لڑاکا افواج سے خالی کرانے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اربیل میں حریر بیس کو بین الاقوامی اتحاد سے وابستہ جنگی دستوں سے خالی کرانے کا اعلان کیا،عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے العراقیہ نیوز چینل کو بتایا کہ عراق سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا انخلاء شروع ہوچکا ہے اور اب حریر اڈے پر کوئی اتحادی فوج موجود نہیں ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی اتحاد کی لڑاکا افواج اس سال کے اختتام سے پہلے مکمل طور پر عراق سے چلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلہ میں مشورے دینے والے مشیروں کی صرف ایک مختصر تعداد باقی رہ جائے گی۔

الخفاجی نے زور دیا کہ امریکی مشیران عین الاسد اور حریر کے دو اڈوں پر موجود ہوں گے،دریں اثناء عراقی مسلح افواج کے ترجمان تحسین الخفاجی نے کل کہا کہ مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد اڈے سے امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل ہو گیا ہے،انہوں نے اسپوٹنک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت بیس پر صرف مشاورتی دستے موجود تھے۔

الخفاجی نے زور دے کر کہا کہ عراق سے تمام امریکی لڑاکا فوجیوں کے انخلاء کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا درایں اثناعراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول نے بھی ہفتے کے روز کہا کہ غیر ملکی لڑاکا دستے عین الاسد بیس کے اندر سے زیادہ تر علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ کو چین سے مقابلے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے؟

🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا اور سیاسی حلقے ان دنوں ریاض اور تل ابیب کے

موت سے متعلق اداکارہ عائزہ خان کا اہم بیان

🗓️ 19 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا موت سے

انسانی امداد کے حصول کے لیے لائن میں لگے مظلوم فلسطینی بھی صیہونی جارحیت کا شکار

🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کی

روس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:     صیہونی عبوری حکومت اور استقامتی گروہوں کے درمیان غزہ

انٹیلیجنس ادارے کچھ کرتے ہیں تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم، کابینہ ہے، جسٹس اطہر من اللہ

🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے عدلیہ

بشار الاسد شام کی جنگ کے فاتح ہیں:عرب لیگ

🗓️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا

سوڈان کے جنگ زدہ عوام کی حالت ابتر

🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افریقی یونین نے اعلان کیا کہ سوڈان کے بحران کا کوئی

پاکستان نے دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر دیا

🗓️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے