?️
عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج واشنگٹن کے لیے مایوس کن ثابت ہوئے ہیں
امریکی اخبار الاخبار کے مطابق عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج واشنگٹن کے لیے مایوس کن ثابت ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں مزاحمتی جماعتوں کی سیاسی موجودگی نہ صرف برقرار رہی بلکہ زیادہ مستحکم ہوکر پارلیمان میں نمایاں ہوئی ہے، جس سے امریکہ کے قریب سمجھے جانے والے گروہوں کا اثر کم ہوا ہے۔
الاخبار کے مطابق شیعہ اتحاد جو پارلیمان کی سب سے بڑی فریق بن کر ابھرا ہے، مختصر مدت میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کی کوشش کر رہا ہے۔ اتحاد کی ترجیح یہ ہے کہ داخلی یکجہتی برقرار رہے اور بیرونی مداخلت محدود ہو۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی مزاحمتی گروہوں نے پارلیمان میں 25 سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں، جن میں سے صرف کتائب حزب اللہ کو سات نشستیں ملی ہیں۔ یہ نتیجہ واشنگٹن کی اس کوشش کے لیے بڑی رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے جس کا مقصد ان گروہوں کے کردار کو محدود کرنا تھا۔
الاخبار نے لکھا ہے کہ امریکہ بغداد پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ عراق کے سیاسی اور معاشی استحکام کو مالیاتی اور تجارتی ذرائع، خصوصاً ڈالر کی منتقلی اور فیڈرل ریزرو کی مالی ونڈو سے مشروط کرنا چاہتی ہے، تاکہ مزاحمتی گروہوں کے غیر مسلح کیے جانے سے متعلق مطالبات منوائے جائیں۔
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے ایلچی مارک ساویا بغداد میں متعدد ملاقاتوں کے دوران عراقی رہنماؤں تک وائٹ ہاؤس کے براہِ راست پیغامات پہنچا چکے ہیں۔ ان پیغامات میں زور دیا گیا ہے کہ نئی حکومت میں ایسا چہرہ لایا جائے جو واشنگٹن کے لیے نرم رویہ رکھتا ہو۔
باوجود اس کے کہ امریکہ سیاسی دباؤ بڑھا رہا ہے، الاخبار کے مطابق واشنگٹن یہ بھی سمجھتا ہے کہ عراق سے تصادم کو بہت زیادہ نہیں بڑھایا جا سکتا، کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور توانائی کے عالمی بازاروں میں استحکام کے لیے بغداد اس کے لیے اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ عراق کے حوالے سے "چابک اور گاجر” کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔
عراقی سیاسی تجزیہ کار عبدالستار العیساوی نے بھی کہا کہ انتخابی نتائج نے امریکہ کو مایوس کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بغداد میں سفارتی ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ایک امریکی وفد جلد عراق کا دورہ کرے گا تاکہ نئی حکومت کی ساخت کے بارے میں اپنے تازہ پیغامات عراقی سیاست دانوں تک پہنچا سکے۔
عراقی سیاست دان داوود القیسی کے مطابق ملک ایک نہایت حسّاس مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور حکومت سازی کا ہر قدم علاقائی و عالمی اثرات سے جڑا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی الیکشن کمیشن نے پیر کی شب انتخابات کے حتمی نتائج جاری کیے جن کے مطابق شیعہ جماعتوں نے 187، سنی اتحادوں نے 76 اور کرد گروہوں نے 56 نشستیں حاصل کی ہیں۔ نتائج کے اعلان کے بعد شیعہ اتحاد "چارچوبِ ہمآہنگی” نے خود کو پارلیمان کی سب سے بڑی فریق قرار دے دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے
دسمبر
صیہونی حکومت کی آخری سانسیں
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی حکومت کو
جون
اسرائیل اور شام کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے متحدہ عرب امارات کی
مئی
امریکہ یورپ سے اپنے جوہری ہتھیار لے جائے؛ روس کا مطالبہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے یورپ میں
اپریل
پرائم منسٹر رمضان پیکیج: 89 فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں مکمل
?️ 18 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پرائم منسٹر رمضان پیکیج 2026 کے تحت 89
مارچ
نیتن یاہو مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ کو وسعت دینے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہو جنہیں عدالتی بغاوت کی وجہ سے ان دنوں بڑے
اپریل
سعودی عرب میں سماجی کارکن کو 18 سال قید کی سزا
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی عدالت نے جدو کے نام سے مشہور سماجی
اگست
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے سینیٹر
دسمبر