🗓️
سچ خبریں:عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس ملک کو امریکی قیادت میں اتحادی فضائیہ کےمشوروں، تربیت اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف جہاں عراقی مزاحمتی گروپس اور سیاسی جماعتیں پارلیمانی قرارداد کے تحت کسی بھی بہانے عراق میں امریکی اتحادی افواج کی موجودگی کی مخالفت کررہی ہیں، وہیں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے فوجی ترجمان یحیی رسول نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ملک میں امریکی اتحادی افواج کی موجودگی جاری ہے اس لیے کہ عراق کو ان قوتوں کی ضرورت ہے۔
المیادین کے مطابق یحیی رسول نے کہا کہ عراق میں اس وقت کوئی امریکی فوجی جنگی اور آپریشنل مشنز پر نہیں ہے اور جو باقی رہ جائیں گے وہ عراقی فوج اور سکیورٹی فورسز کو مشورے اور تربیت دینے نیز معلومات کے تبادلے اور ہتھیاروں کی فراہمی میں مدد کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اتحادی افواج عراقی مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے ساتھ مل کر صرف دو اڈوں مغربی عراق میں عین الاسد اور شمالی صوبہ اربیل (ایرانی سرحد سے 115 کلومیٹر دور) حریر پر موجود ہوں گی، یحیی رسول نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی افواج اپنے ملک کی سرزمین اور عوام کا دفاع کرنے کے قابل ہیں۔
تاہم اس کے باوجود انہوں نے دعویٰ کیا کہ عراقی فوج اور سکیورٹی اداروں کو اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے امریکی اتحاد کی تربیت، تعاون اور مشورے کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کی اندرونی صورتحال؛سابق صیہونی وزیراعظم کی زبانی
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: سابق صیہونی وزیر اعظم اور نیتن یاہو کی اپوزیشن کے
اپریل
سید حسن نصر اللہ کی تقریر بیماری کے باعث منسوخ
🗓️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری
دسمبر
مہنگائی کے دور میں انفینکس کی ہاٹ سیریز کے سستے فون متعارف
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے مہنگائی
دسمبر
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
🗓️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ
دسمبر
صیہونی حکومت مقاومت کے خلاف بے بس
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ نے شہید فادی ابو شیخدم کے اہل خانہ
فروری
وہ بڑا بحران جو حزب اللہ نے اسرائیلی فیکٹریوں کے لیے پیدا کیا
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ شمالی فلسطین
اکتوبر
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، دریائے گنگا میں ہر طرف لاشوں کا ڈھیر، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا
🗓️ 11 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
مئی
اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کردیا
🗓️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان اور
فروری