عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

عراق

🗓️

سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی برسات کی گئی ہے۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق کل رات عراق کے صوبہ نینوا کے مرکز ی علاقے بعشیقہ میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر 13 راکٹ داغے گئے،تاہم راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں، یادرہے کہ اس سے قبل بھی اسی فوجی اڈے پر 7 راکٹ داغے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بعشیقہ عراق کے ان شمالی علاقوں میں سے ہے جہاں گزشتہ کئی سال سےترکی کے غاصب فوجی تعینات ہیں،واضح رہے کہ عراقی کردستان کا علاقہ صیہونی حکومت اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کی جاسوسی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی آئے دن عراق کی سرحدی حدود کو پائمال کرتے ہوئے پی کے کے بے بہانے اس ملک پر حملے کر رہے نیز عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر امریکہ کی طرح اس کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ عراق کے بار بار اعتراض کرنے کے باوجود عالمی برادری ترکی کے جرائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی دیکھ رہی ہے اور اس سلسلہ میں کسی کی آواز تک نہیں نکل رہی ہے، تاہم عراقی مزاحمتی تحریک امریکہ کی طرح ترکی کو بھی قابض سمجھتی ہے اور ا س کا بھی مقابلہ کرتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟

🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی

یمن پر امریکی برطانوی اتحاد کا فضائی حملہ

🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع نے مغربی یمن کے صوبہ ریمہ میں واقع الجبین

یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن

🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر

صدر نے کینال کی دستاویزی منظوری دی، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری

🗓️ 5 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کی شرط ریاض کے مطالبات کی تکمیل

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:  سعودی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم النحس نے کہا کہ امریکی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 10 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی

غزہ کی جنگ کے اثرات اور اس کا مستقبل

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ایک اسٹریٹیجک تجزیہ کار نے لکھا کہ دو دن میں

آپریشن حیفا قابضین کے جرائم کا جواب 

🗓️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے مقبوضہ حیفا میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے