سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ پر راکٹ حملہ ہوا۔
صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکی دہشتگردوں کے اڈے وکٹوریا پر کئی راکٹ فائر کئے گئے، بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کا وکٹوریا فوجی اڈہ ایک اہم اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہے نیز اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی بنا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے عراق کی صابرین نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ وکٹوریہ چھاونی میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم فوری طور کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
پچھلے چند ماہ کےدوران عراق میں امریکی دہشتگردوں کے اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروپ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ملک کی مزاحمتی تنظیموں نے واضح اعلان کیا ہوا ہے کہ جب تک امریکی دہشتگرد عراق میں موجود رہیں گے، انہیں نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے ساتھ تنازعات شدید لیکن قابو میں ہیں: ڈونیٹسک
ستمبر
ایف بی آر کا ملک بھر کے 18 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ
اپریل
روس کی ضمانت کے بغیر بائیڈن نے یوکرین کا دورہ کرنے کی ہمت نہیں کی: ماسکو
فروری
شام میں ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا مسائل ہیں؟
جون
آپریشن حیفا قابضین کے جرائم کا جواب
مارچ
ایران کے جوہری پروگرام میں بڑی پیش رفت: گروسی
دسمبر
شیلی کو ایران کے لیے وینزویلا میں تبدیل کرنے کا صیہونیوں کو خوف
دسمبر
عالمی توانائی ایجنسی کا ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں اہم بیان
مئی