?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع نے شام کی سرحد کے قریب واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر دو دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
بعض عراقی خبر رساں ذرائع نے عراق کی العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی اڈے پر دو دھماکوں کی اطلاع دی ہے، یاد رہے کہ یہ آئل فیلڈ عراق اور شام کی سرحد پر واقع ہے، تاہم ان دھماکوں کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ صلاح الدین میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے پر بھی حملہ کیا گیا، یاد رہے کہ عراق کے دار الحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوئی اڈے کے قریب امریکہ کے ہاتھوں ایران قدس فوس کے کمانڈر جنرل قاسلم سلیمانی اور عراقی عوامی رضاکار تنظیم الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کیے جانے کے بعد اس ملک کی پارلیمنٹ کی جانب سے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کی منظوری اور امریکہ کی جانب سے اس معاملے میں تاخیر کے بعد امریکی اتحاد کے لاجسٹک قافلوں کو ہفتہ وار اور بعض اوقات دن میں کئی بار سڑک کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم امریکہ بھی اس ملک سے نکلنے کا ارادہ نہیں رکھتا جبکہ عراقی پارلیمنٹ کے مسودے کے بعد اس ملک میں موجود تمام غیر ملکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہو جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
قطر میں العدید امریکی ایئر بیس ؛ تاریخ، اہمیت اور ایرانی حملے کی تفصیل
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:العدید ایئر بیس، جو خلیج فارس کی سب سے اہم
جون
نوازشریف اور بلاول بھٹو سمیت سیاسی شخصیات کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول
مئی
سکیورٹی خدشات؛ جعفر اور بولان ایکسپریس تین روز کیلئے معطل
?️ 10 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ جانے والی جعفر
اگست
امریکہ کب تک پابندیاں لگاتا رہےگا؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کے روز ایک امریکی میگزین نے اپنے تجزیے میں واشنگٹن
جولائی
اقوام متحدہ کا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 100 ٹریلین ڈالر کا بجٹ خسارہ
?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے متعدد عالمی چیلنجوں سے
ستمبر
کیا یحییٰ السنوار ہتھیار ڈالیں گے؟
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کے بارے میں پیرس اجلاس کے منصوبے اور قیدیوں کے
فروری
توہین الیکشن کمیشن: عمران خان، اسد عمر ، فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت
?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس
دسمبر
”یو اے پی اے“کا بے دریغ استعمال جمہوریت کی بنیادوں کو تباہ کر رہا ہے، رپورٹ
?️ 3 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت نہ صرف انفرادی آزادیوں کو دبا رہا ہے
اپریل