صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت

فلسطینی

?️

سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک آپریشن کے بہانے ایک فلسطینی نوجوان شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہری پر سرد ہتھیار سے حملہ کرنے کے بہانے فائرنگ کی، فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص نابلس کے جنوب میں جیتی چوراہے پر شہادت طلبانہ کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی شہری گولی لگنے سے زخمی ہو کر زمین پر گر گیا،عبرانی زبان کے میڈیا کا کہنا ہے کہ پیٹ میں گولی لگنے کے بعد نوجوان فلسطینی شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم اس کے چند گھنٹے بعد فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ نوجوان فلسطینی کو صہیونیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

یادرہے کہ حال ہی میں صیہونی بستیوں کی توسیع اور یروشلم میں صیہونیوں کے ہاتھوں اسلامی مقدسات بالخصوص مسجد الاقصی کی توہین کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے،تاہم مزید شہادت طلبانہ کی کارروائیوں کے خوف سے صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے مختلف علاقوں میں اپنی افواج کی تعداد بڑھا دی ہے اور سخت حفاظتی اقدامات کردیے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا ’بلے‘ کا نشان واپس لیے جانے کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان

حزب اللہ کی صیہونیوں پر کاری ضرب

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب‌ الله نے ایک بیان میں صیہونی فوجی اڈوں پر

فلسطینی شہری اپنے گھر کو اپنے ہی ہاتھوں سے مسمار کرنے پر مجبور

?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی ایجنٹوں نے یروشلم کو یہودیہ بنانے کے اپنے منصوبہ پر

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ڈی ایم الیکشن لڑے گی، وفاقی حکومت کا فیصلہ

?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے اگر پاکستان تحریک

یورپی یونین کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے: اردوغان

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ آنکارا

مسلم ممالک اسرائیل کو عدالت میں پیش کریں: ملیشیا

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم نے منگل کو کہا کہ اسرائیل کو

فیس بک کا ایک عہدیدار نیتن یاہو کی کابینہ میں کام کرنے کے لیے مقرر

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے مقبوضہ

ایران اور امریکہ ایک جامع معاہدے کے قریب؛ سی این این کا دعویٰ

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سی این این کے مطابق، ایران اور امریکہ اگلے دور کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے