صیہونیوں کے نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہرے جاری

نیتن یاہو

🗓️

سچ خبریں:اس ہفتے بھی ہمیشہ کی طرح صہیونی مقبوضہ فلسطینی شہروں بالخصوص تل ابیب اور حیفا کی سڑکوں پر نکل آئے۔

عبرانی چینل نے خبر دی ہے کہ آج شام تل ابیب اور حیفا میں ہزاروں صیہونیوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔
یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے صہیونی کابینہ کے نئے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ صیہونی حکومت کے عدالتی نظام میں نافذ کیا جائے گا۔

نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے اور صیہونی حکومت کی جماعتوں کے درمیان اختلافات میں اس وقت اضافہ ہوا جب بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی تل ابیب کابینہ نے رواں ماہ کی 4 تاریخ کو اس حکومت کے عدالتی نظام میں اصلاحات کا منصوبہ پیش کیا۔ نیتن یاہ، جو کرپشن، رشوت ستانی اور امانت میں خیانت کے الزامات کے تحت برسوں سے مقدمے کی زد میں ہیں اس حکومت کے وزیر انصاف کی مدد سے اپنے مقدمے کو منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جسے وہ عدالتی فوجی اصلاحاتکہتے ہیں۔

اس منصوبے میں صیہونی حکومت کے عدالتی نظام کو کمزور کر کے اس حکومت کی کابینہ اور سیاسی جماعتوں کو یہ امکان حاصل ہو گا کہ وہ صیہونی حکومت کی عدالتوں میں ججوں کی سلیکشن کمیٹی کو پارٹی کے ارکان اور سیاست دانوں کی تقرری کے ذریعے کنٹرول کر سکیں اور ججوں کو انتخابات سے روکیں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کی کابینہ کے عدالتی مشیر کے اختیارات بھی چھین لیے جائیں گے اسی طرح اس حکومت کی دیگر وزارتوں کے عدالتی مشیروں کے اختیارات بھی چھین لیے جائیں گے اور وزیر کو ہٹانے یا تعینات کرنے کا امکان ہوگا۔

مشہور خبریں۔

حسن نصراللہ کی باتیں مزاحمتی تحریک کا روڈ میپ: رائے الیوم

🗓️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

گوانتاناموبے سے 2 پاکستانی قیدی ملک منتقل

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی خبر رساں ذرائع نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے

صیہونی مزاحمتی تحریک کی شرائط نہیں مانیں گے تو مزید اسرائیلیوں کو پکڑیں گے: جہاد اسلامی

🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک نے خبردار

پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

🗓️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

برطانوی وزیر اعظم کے ہاتھوں روسی صدر کی توہین؛پیوٹن کا شدید رد عمل

🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی صدر نے نیٹو اور گروپ آف سیون کے اجلاس کے

لوگوں کو ہم سے ریلیف کی توقع تھی، ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، رانا ثنااللہ

🗓️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب

گمراہ بشار، اسرائیل کی عدم موجودگی، ایران پر حملہ

🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی؛ القاعدہ اور نصرہ فرنٹ کا ایک سابق رکن،

ہم ایک کمزور فوج بن چکے ہیں جو دیوار کے پیچھے چھپ جاتی ہے: صیہونی جنرل

🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:    صیہونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے