?️
سچ خبریں:لبنان کے ایک میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج کے خلاف مصری فوجی کی کارروائی کا نتیجہ اس حکومت کے خلاف جنگ کے میدان میں ایک نئے محاذ کی تشکیل ہے۔
لبنان کی العہد نیوز سائٹ نے صہیونی فوج کے خلاف مصری سپاہی محمد صلاح کے آپریشن کی تفصیل کے ساتھ ایک انفوگرافک شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا نام محمد صلاح ہے اور راہ قدس کا شہید ہے۔
محمد صلاح کے آپریشن کی تاریخ 3 جون بروز ہفتہ ہے اور آپریشن کا مقام مصر اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان سرحدی پٹی العوجہ کراسنگ ہے، یاد رہے کہ اس مصری فوجی نے تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا۔
العہد کی سائٹ نے مزید لکھا کہ مصری فوجی کی کاروائی کا نتیجہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور مزاحمت کے آپشن کی حمایت کے خلاف عرب اقوام بالخصوص مصری قوم کے موقف پر دوبارہ تاکید ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس کاروائی نے صیہونی حکومت کی قوت مدافعت کو زبردست دھچکا پہنچایا اور قابض حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کو مشکل میں ڈال دیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد صلاح کی کاروائی نے صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں ایک نیا محاذ کھول دیا جو اس حکومت کے حکام کے حساب و کتاب سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی ریڈیو نےاعلان کیا تھا کہ اس مصری فوجی کے پاس قرآن مجید،ایک چاقو،ایک بندوق اور6 میگزین ملے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہے اور نہ جھکے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی تقریر
جنوری
کربلا میں اربعین کیلئے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ راجا ناصر عباس
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے
جولائی
کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ اور
ستمبر
فلسطین کے بلدیاتی انتخابات میں حماس کا عوامی فرنٹ کے ساتھ اتحاد
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بلدیاتی انتخابات
مارچ
مسجد الاقصی میں صہیونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی رہائشی قصبوں نے منگل کے روز حکومتی فوج کی
ستمبر
عطا تارڑ کا رؤف حسن پر خوفناک الزام
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی
جولائی
راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے منصوبہ تیار
?️ 26 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک
اکتوبر
صہیونیوں کو غزہ کے جنوب کی طرف کیوں گئے ہیں؟
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کا غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے منصوبے
دسمبر