?️
سچ خبریں:ایک یہودی گروہ نے غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے پر مبنی بیان جاری کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق”بیت سلیم” کے نام سے جانے جانے والے یہودیوں کے انسانی حقوق کے گروپ نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2002 کے بعد سے اب تک مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں نے اس قدرجبر ، ہلاکتیں اور کریک ڈاؤن نہیں کیا جتنا اس وقت کر رہے ہیں ،اس وقت انہوں نے دسیوں فلسطینیوں کو قتل جبکہ 251 افراد کو زخمی کیا ہے جن میں سے 26 کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ اس ماہ کی 10 تاریخ سے قابض فورسز نے مشرقی یروشلم میں ایک ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے،صہیونی حکومت مقبوضہ فلسطین کے تمام علاقوں میں تشدد میں شدت پیدا کررہی ہے،یادرہے کہ اسرائیل نے تجارتی دکانوں اور اہم ڈھانچے جیسے بجلی اور پانی کے نظام نیز فلسطینیوں سے وابستہ زرعی اراضی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے جبکہ تین اسپتال ، ایک بیت ہانون میں اور ایک هاله الشوا میں انڈونیشیا کا ہیلتھ سینٹر پر بمباری کی گئی ہے ، غزہ کی پٹی بھی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کی زد میں ہے۔
تنظیم کا کہنا تھا کہ پابندیوں اور محاصروں کی وجہ سے فلسطینی مقبوضہ علاقوں اور اس سے باہر دونوں ہی میں غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ، انہیں آرام دہ زندگی کے لئے بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، تنظیم کے ایک عہدیدار نے اعتراف کیا کہ اس وقت فلسطینی صہیونی حکومت کے حملوں کی زد میں ہیں جہاں وہ شدید زخمی ہورہے ہیں، ان زخمیوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
یہودی تنظیم کے عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ میں صہیونی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 41 بچے ہیں۔
درایں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کےنتیجہ میں12 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد غزہ میں شہدا کی کل تعداد ڈیڑھ سو شہداء تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 1190 ہےنیز یہ اعداد و شمار بڑھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کے لیے ترکی کے شرائط
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی بولی
مئی
مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید
?️ 6 نومبر 2021مانسہرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی
نومبر
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 71 مریض انتقال کرگئے
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 71 مریضوں
جون
صیہونی حملے کا جواب دیں گے:شام
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت
جولائی
دمشق کی خاموشی آنکارا کی صلح سے ٹوٹی
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے سیاسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام
اگست
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے تیل خریدنے کی تصدیق کردی
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس
دسمبر
افغانستان میں نماز کے دوران خوفناک بم دھماکا، امام مسجد سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 14 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نماز کے دوران ایک
مئی
فرانسیسی عوام کیوں سڑکوں پر اترے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:طالبان کے ایک سینئر رکن انس حقانی نے فرانس میں ہونے
جولائی