سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مختلف مقامات پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینی حریت پسندوں کے درمیان شدید مسلح تصادم اور دو نوجوانوں کی شہادت کی خبریں دی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق آج صبح صہیونی قابض فوج نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے مزاحمتی مجاہدین کے ساتھ شدید مسلح تصادم کے دوران احمد جمال توفیق عسف اور رانی ولید احمد قطنات کی گاڑی پر فائرنگ کی،قدس بٹالینز کی قباطیہ شاخ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان دو جوانوں کی شہادت کے بعد مجاہدین اور صیہونی فوج کے درمیان شدید تصادم ہوا۔
یاد رہے کہ جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد اس صوبے میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، درایں اثنا فلطینی قیدیوں کے نگراں دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کی صبح مغربی کنارے کے کئی علاقوں پر چھاپے مارے اور 15 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مقامی ذرائع نے بتایا کیا کہ قابض صہیونی آباد کاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع دیردبون قصبے پر حملہ کیا اور فلسطینیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے دوران 6 افراد زخمی ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے
دسمبر
پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ
دسمبر
پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ
دسمبر
سویڈن کی الٹی گنتی شروع
اگست
یورپی یونین کا پاکستان میں شہریوں کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر اظہار تشویش
دسمبر
امریکہ کا سعودی حکام پر قید شہزادوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ
فروری
وزیر اعظم کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم
جنوری
افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل
اگست