?️
سچ خبریں: صیہونی کمانڈو فورسز کا آپریشن جنہوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون محور اور غزہ کے مشرق سے داخل ہونے کی کوشش کی ناکام ہو گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے کمانڈو دستے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون محور اور غزہ کے مشرق سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن یہ کوشش ناکام رہی، قسام کی افواج کی طرف سے شدید مزاحمت اور گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے بعد فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس کے حملے کو روکنے میں ناکام ، وجہ ؟
واضح رہے کہ بعض عبرانی ذرائع ابلاغ یہ خبریں دے رہے ہیں کہ خصوصی صہیونی فورس کا اپنے کمانڈ سینٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور اس حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کی گرفتاری سے متعلق بھی کچھ غیر مصدقہ خبریں شائع ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فضائیہ اس وقت تنازعہ والے علاقوں پر شدید حملے کر رہی ہے تاکہ اسپیشل فورسز کے لیے فضائی کور فراہم کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ صہیونی اسپیشل فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دراندازی کی یہ انتیسویں ناکام کوشش ہے،غزہ کی پٹی کے خلاف 20 دن کی وحشیانہ جنگ کے بعد اور بار بار کی دھمکیوں کے باوجود صیہونی حکومت اب بھی بھاری جانی نقصان کے خدشے کے پیش نظر زمینی حملہ کرنے سے گریزاں ہے۔
دوسری جانب سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود بارک نے ایکس چینل (سابق ٹویٹر) پر ایک کالم میں لکھا کہ تمام اسرائیلیوں کا نیتن یاہو پر اعتماد ختم ہو چکا ہے اور حکومتی اتحاد کے ارکان یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ تمام اسرائیلیوں کا نیتن یاہو پر اعتماد ختم ہو چکا ہے، اور حکومتی اتحاد کے ارکان اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں، کہ 75 فیصد اسرائیلی نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں تاہم نیتن یاہو نے ابھی تک اس ناکامی کی ذمہ داری پوری طرح قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ 66 فیصد، جن میں لیکوڈ کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے،نے ان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور 80 فیصد نے جنگ کے خاتمے کے بعد انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔
نیز، عبرانی زبان بولنے والے ذرائع نے اعلان کیا کہ اسی وقت جب تل ابیب میں صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کا اجلاس ہو رہا تھا، قسام میزائل حملے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں نے شہر اور وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے آس پاس کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اور صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے اجلاس میں خلل پڑا۔
مزید پڑھیں: الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونیوں کی شرمناک ناکامی کے 6 اہم عوامل
ان ذرائع نے تل ابیب کے علاقے کریات اونو میں بھی بجلی بند ہونے کی اطلاع دی۔
ایک گھنٹے سے بھی کم عرصہ قبل غزہ میں شہریوں کی ہلاکت کے جواب میں قسام بٹالین نے مقبوضہ شہر تل ابیب اور اس کے اطراف کے علاقوں کو بڑے پیمانے پر میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
پشاور میں امن و امان کی صورتحال خراب کیے جانے کی ’مصدقہ اطلاعات‘ کے بعد دفعہ 144 نافذ
?️ 1 مئی 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے امن و امان کی
مئی
ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اگست
غاصب بھارت کو جموں وکشمیرمیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ، نعیم خان
?️ 24 جنوری 2023سرینگر:(سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء نعیم احمد خان
جنوری
لندن کی سڑکوں پر انصاف کی پکار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر ہزاروں
ستمبر
عراقی پارلیمانی انتخابات کے لیے پارٹیوں اور اتحادیوں کی طرف سے امیدواروں کی تعداد
?️ 26 اکتوبر 2025اسچ خبریں: عراق کے آزاد ہائی الیکشن کمیشن نے صدام کے بعد
اکتوبر
امریکہ میں اسرائیل کی حمایت پر سیاسی اتفاق رائے میں دراڑ؛اکسیوس کی رپورٹ
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی جریدے اکسیوس کے مطابق اسرائیل کی حمایت میں کمی، نوجوان
اپریل
شیخ عزالدین القسام کی قبر کو مسمار کردیا جائے : بن گویر
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا ہے
اگست
غزہ کی تباہی کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت
جولائی