سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صیہونی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ نے غزہ کے ساتھ آئندہ جنگ کے لیے ڈرون کی پیداوار میں اضافے کا حکم دیا ہے۔
صیہونی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی فوجی عہدہ دار نے ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ تل ابیب نے حال ہی میں غزہ کی پٹی کے خلاف ایک آپریشن میں ایک خودکش ڈرون استعمال کیا تھا جسے فلسطینی کواڈ کاپٹر کہتے ہیں، انہوں نے صہیونی حکومت کے 13 ویں چینل کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ ڈرون مئی میں غزہ کی پٹی کے ساتھ بڑے پیمانے پر تنازعہ میں بھی استعمال ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ فلسطین کے مقدس مقامات اور قدس پر صہیونی حملے کے جواب میں سیف القدس کی جنگ رواں سال مئی (2021) میں ہوئی جو 11 دن تک جاری رہی،اس جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے صہیونی حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر 4 ہزار سے زائد راکٹ داغے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈرون بڑے پیمانے پر غزہ کی فضا میں اڑائے گئے جنہوں نےحماس کے راکٹ لانچروں کے خلاف خودکش حملے کیے،صیہونی چینل نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ ایویو کوخاوی نے آئندہ جنگ کی تیاری اور میزائل کے خطرے کے ساتھ تعامل میں ان خودکش ڈرونز کی پیداوار میں اضافے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ صیہونیوں نے کچھ فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے ڈرون استعمال کیے تھے ،تاہم ان میں سے کچھ غزہ میں مزاحمتی تحریک کی سرنگوں کے اندر پھٹ گئے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
اپریل
وزیراعظم نے پارٹی کو انتخابات میں بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کر دی
نومبر
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی
مئی
طالبان کسی ملک سے اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی بھیک نہیں مانگے گا
جون
الحشد الشعبی اور داعش کے درمیان جھڑپ
اپریل
فیکٹ چیک: پہلگام واقعے سے متعلق ہانیہ عامر کی وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔
مئی
امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما
مارچ
بانی پی ٹی آئی نے جو کیا، بھگت رہے ہیں، انہیں توبہ کرنی چاہیے، بلاول بھٹو
جنوری