سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے دمشق کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کا شامی فوج کی جانب سے دفاعی جواب دیا گیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ فوج کے فضائی دفاع نے دمشق پر اسرائیلی فضائی حملے کا مقابلہ کیا،رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے فضائی دفاع نے دمشق کے مضافات میں داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا۔
شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ بدھ کی صبح تقریباً 12:56 بجے اسرائیلی دشمن نے جنوب مشرقی بیروت سے کئی راکٹ فائر کیے،انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل نے 1:10 بجے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فائر کیےجن کے ذریعہ دمشق شہر کے نزدیکی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ہمارے فضائی دفاع نے ان میزائلوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے متعدد کو مار گرایا۔
یادرہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ برسوں میں شام کے مختلف علاقوں پر درجنوں میزائل حملے کیے ہیں، جن کا شام میں قائم دفاعی نظام کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے اور عام طور پر انھیں ناکارہ بنا دیا جاتا ہے ، تاہم عالمی برادری کی طرف اب تک اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان کا اسرائیل پر حملہ
نومبر
شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا
مئی
اقتصادی سروے23-2022: صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 3 فیصد تک سکڑ گیا
جون
باب العمود آج بھی متاثر؛ آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار
اپریل
یمن کی جنگ میں برطانوی اور امریکی انگلیوں کے نشانات بالکل واضح ہیں:الحوثی
مارچ
لبنان کا الیکشن امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا منظر تھا: باسل
مئی
لاپیڈ کا صیہونی حکومت پر عوامی عدم اعتماد کا اعتراف
جولائی
تل ابیب میں یمنی نوادرات کی فروخت
اگست