?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے سکیورٹی ادارے حزب اللہ کے ڈرونز سے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے لبنانی سمندری حدود میں کاریش کے گیس پلیٹ فارم کے اوپر حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کی پرواز کے رد عمل میں خبر دی ہے کہ حزب اللہ کی ڈرون پرواز سے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے لئے جاری مذاکرات اور کاریش کے پلیٹ فارم کی حفاظت اور دیگر خطرات سے مقابلے پر مامور اسرائیلی افواج کے حجم پر اہم اثرات مرتب ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے کاریش کے پلیٹ فارم کی جانب ڈرون کی پرواز اسرائیل کو یہ پیغام بھیجنے کے لئے تھی کہ ان کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے،ذرائع ابلاغ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ حالات مزید خراب کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تاہم حزب اللہ اس بات پر مصر ہے۔
اسرائیلی ویب سائٹ واللا نے اپنی رپوٹ میں لکھا کہ اسرائیلی سکیورٹی ادارے حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملے دہرائے جانے سے خوفزدہ ہیں،دوسری طرف کاریش کے گیس پلیٹ فارم پر کام کرنے والے مزدوروں کے درمیان بھی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں اور اب انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ حزب اللہ اگر چاہے تو ڈرون حملوں کے ہدف کو تبدیل کرسکتا ہے اور ان کی ماموریت کو نگرانی سے حملے میں تبدیل کر کے کاریش کے گیس پلیٹ فارم کو بھی میزائل کا نشانہ بناسکتا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ ڈرون کاروائی سے کئی گنا زیادہ اہم صلاحیتیں رکھتا ہے لہذا اقتصادی اہمیت کی حامل سمندری حدود کے متعلق ابھی آخری فیصلہ نہیں ہوا ہے اور یہ کشمکش بدستور جاری رہے گی۔


مشہور خبریں۔
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی
جون
عمران خان کا پشاور میں 13 دسمبر کو ’عظیم الشان اجتماع‘ کا اعلان
?️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر
دسمبر
اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام
دسمبر
صیہونیوں کے نزدیک نیتن یاہو کی حیثیت
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف گزشتہ رات
جولائی
روسی باغی کون ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ویگنرز ایک پرائیویٹ آرمی ایک نجی کمپنی ہے جس کا روسی
جون
ہماری فوجی صلاحیت بہت سے عرب ممالک سے برتر ہے: انصاراللہ
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین
جون
ٹرمپ شراب شوقین کے ہیں: سوزی وائلز
?️ 17 دسمبر 2025 ٹرمپ شراب شوقین کے ہیں: سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف
دسمبر
تل ابیب کا خطرناک منصوبہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی
فروری