صیہونیوں نے غزہ میں مسجدوں کو بھی نہیں بخشا

غزہ

?️

سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت نے اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہیں اس سلسلہ میں غزہ کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ میں تین مساجد مکمل طور پر مسمار ہوگئی ہیں۔
فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر صہیونی حکومت کی طرف سے لگاتار تجاوزات کے بعد غزہ کی وزارت اوقاف نے غزہ کی پٹی میں مساجدوں کو تباہ اور نقصان پہنچانے کا اعلان کیا،رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے حملوں میں تین مساجد مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں جبکہ غزہ کے خلاف جاری جارحیت میں مزید 40 مساجد کو نقصان پہنچا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض مسجدوں کے اطراف اسرائیلی راکٹ لگنے کی وجہ سے 42 مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کی امدادی اور ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین یو این آر ڈبلیو اے) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ کی پٹی کو انسانی ہمدردی کی امداد بھیجنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے،اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب کے جاری حملوں کے نتیجہ میں غزہ کی پٹی میں 72000 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

یادرہے کہ اسرائیل کی فوج نے مسلسل دسویں روز بھی غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت جاری رکھی ہے جس میں پٹی میں متعدد شہروں کے بنیادی ڈھانچہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، ‌ غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اب تک 219 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 63 بچے اور 36 خواتین شامل ہیں تاہم انسانی حقوق کے ٹھیکداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی بلکہ وہ الٹا ظالم کو مظلوم بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور کہہ رہے کہ صیہونی شہریوں پر ظلم ہو رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن حکومت کو انصار اللہ کے مقابل میں جغرافیائی شکست کا سامنا 

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنے ایک مضمون میں یمن کے

واٹس ایپ کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

?️ 14 ستمبر 2021سلیکان ویلی(سچ خبریں)  پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلیکیشن

اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا

?️ 27 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں

پارلیمانی انتخابات کے بارے میں انتخابات عراقی وزیر داخلہ کا بیان

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اعلان کیا ہے کہ

پی ٹی آئی ٹارگٹ نہیں، ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے۔ طلال چوہدری

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے

صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک زور دار دھماکے

مریم نواز کی ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت، پاکستانی پویلین کا خصوصی دورہ

?️ 23 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر

Classic green juice that can help your skin heal more quickly

?️ 27 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے