سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی بحری فوج نے ایک بار پھر لبنان کی آبی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
صیہونی فورسز کے ہاتھوں آئے دن لبنان کی بحری، بری اور ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کے درمیان تازہ واقعہ میں صیہونی بحری فوج کی طرف سے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اس بار خود ساختہ صیہونی حکومت کی بحریہ نے جمعہ کو لبنان کے راس الناقورہ کے علاقے میں لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ صیہونی بحری فوج کی جنگی کشتیاں جمعہ کو راس ناقورہ میں لبنان کی سمندری حدود میں داخل ہوئیں اور 8 منٹ تک گشت لگاتی رہیں،لبنانی فوج نے بتایا کہ اس سے ایک دن پہلے جمعرات کو بھی صیہونی جنگی کشتیوں نے دو بار لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
لبنانی فوج کے مطابق جمعرات کو ایک صیہونی جاسوسی ہوائی جہاز نے لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی گھنٹے لبنانی شہروں کے اوپر پرواز کر کے معلومات اکٹھا کیں۔
یادرہے کہ صیہونی فوج بین الاقوامی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے دن لبنان کی بری، بحری اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے، جبکہ لبنان صیہونی حکومت کی طرف سے قرارداد 1701 کی آئے دی خلاف ورزی کی سکورٹی کاؤنسل میں بارہا شکایت کر چکا ہے لیکن اب تک اسے روکنے کے لئے اس کونسل نے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی درندے فلسطینی شہداء کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ برطانوی میگزین کا انکشاف
دسمبر
بن سلمان کو کس چیز کی بیماری ہے؟
اکتوبر
ترکی کی حکمران جماعت کی کمزوری کیا ہے؟
فروری
سعودی عرب میں بن سلمان کے انتہا پسندانہ اقدامات کے مخالفین
جنوری
فلسطین؛ یوم نکبہ سے یوم مزاحمت تک
مئی
برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی پر عوام کے162 ملین پاؤنڈ خرچ:لندن کی سرکاری رپورٹ
مئی
غزہ میں قابضین کے نئے جرم پر اسلامی تعاون تنظیم کا ردعمل
اگست
المعمدانی ہسپتال پر حملہ کس نے کیا؟نیویارک ٹائمز کا اعتراف
اکتوبر