?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے، تاہم فلسطینی حکام نے اس انتباہ کو فلسطینی عوام کے خلاف قابضین کی نفسیاتی جنگ قرار دیا ہے۔
آج جمعہ 13 اکتوبر کی صبح اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے اس تنظیم کو مطلع کیا ہے کہ شمالی غزہ میں رہنے والے 10 لاکھ فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر جنوب کی طرف منتقل ہونا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی تحریک کی نفسیاتی جنگ/صیہونیوں کا سوال: راکٹ کب فائر کیے جائیں گے؟
الجزیرہ چینل کی ویب سائٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے فلسطینی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اعلان فلسطینیوں میں تشویش پیدا کرنے کے لیے قابضین کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے آج صبح ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے رابطہ افسران نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی شمالی پٹی کے تمام باشندوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اس علاقے سے نکل جانا چاہیے۔
دوجارک نے وضاحت کی کہ یہ تعداد تقریباً 1.1 ملین افراد پر مشتمل ہے جو غزہ کی 2.3 ملین آبادی میں سے تقریباً نصف ہے نیز یہ اس پٹی کا سب سے بڑا شہر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی دوسرے اہم ترین شہر حیفا پر مزاحمتی تنظیموں کے مسلسل راکٹ حملوں اور بن گوریون ایئرپورٹ کے مفلوج ہونے سے طوفان الاقصیٰ کی جنگ آج ساتویں روز میں داخل ہو گئی ہے جبکہ اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں: صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات
دوسری طرف آج صبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر درجنوں شدید حملے کیے نیز قابض فوج کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح اور خان یونس کے علاقوں پر بھی بمباری کی۔


مشہور خبریں۔
جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق
?️ 13 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل
دسمبر
غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی کا امکان
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مطابق اسرائیل اور حماس نے درجنوں قیدیوں کی
نومبر
یوکرین میں روس کی فتح ناگزیر ہے: سابق امریکی فوجی
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک عملہ ڈیوڈ ٹی پینے نے کہا کہ واشنگٹن
جون
مسلمان میئر کے ساتھ وائٹ ہاؤس کا توہین آمیز سلوک
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:پراسپیکٹ پارک نیو جرسی کے مسلمان میئر کو وائٹ ہاؤس میں
مئی
نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت
?️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف نے وطن واپسی سے
اگست
صیہونی اپنی تباہی کی طرف گامزن:نصراللہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی
فروری
امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر غلطی کی: گلوبل ٹائمز
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: روس کو سزا دینے اور اس پر پابندیاں لگانے کے
مارچ
عین الاسداڈا ایک بار پھر راکٹ حملوں کا شکار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو ایک بار
جون