?️
سچ خبریں: صہیونی فوج نے شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ہے اور جنین کیمپ میں ایک مسجد کو مسمار کردیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے اپنے تازہ ترین جرم میں غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح میں واقع شہداء الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ اسپتال پر صیہونی بمباری پر روس کا ردعمل
المیادین کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے اس سے قبل تین بار شہدا الاقصیٰ اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آج اتوار کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔
المیادین چینل کے رپورٹر نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں پر بھی صیہونی فوج کے وحشیانہ توپخانے کے حملوں کی خبر دی ہے۔
نیز صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خانیونس کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
فلسطین کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ رات صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر کی جانے والی بمباری کے دوران 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مسلمان حکومت کس چیز کی منتظر ہیں ؟
دوسری جانب قابض فوج نے مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر بھی حملہ کیا، اس کیمپ کے خلاف قابضین کے فضائی حملوں کے دوران انصار مسجد کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
نیو اورلینز واقعے کا مشتبہ شخص کون تھا ؟
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: روئٹرز نے بدھ کی رات لکھا کہ NOLA.com نے قانون
جنوری
قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے باوجود 3 بل منظور ہوگئے
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کے شور شرابے
فروری
استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کے اراکین ذاتی طور پر پیش ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے حال
دسمبر
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے
?️ 1 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے
دسمبر
صیہونیوں کا خونخوار چہرہ ایک بار پھر منظرعام پر
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رواں ہفتے پیر کے روز مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر
جون
اردنی شہداء کا عہد نامہ: اے عرب حکمرانو غیرت مند ہو جاؤ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید مہر ذیاب الجزی اردنی ڈرائیورجس نے مغربی کنارے اور
ستمبر
آزادی کے نام پر عیاشی کا اڈہ بنتا جارہا سعودی عرب
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جازان ونٹر کے نام سے ایک پروگرام ہوا
جنوری
سعودی فیسٹیول؛ دنیا کا سب سے بڑے موسم خزاں کا تفریحی میلہ
?️ 20 نومبر 2024دنیا کے سب سے بڑے موسم خزاں کے تفریحی میلے کے نعرے
نومبر