🗓️
سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں زور دیا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ ناممکن ہے۔
فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف حالیہ اسرائیلی جنگ میں مزاحمت کی فتح ایک قومی اور قیمتی کامیابی ہے، رپورٹ کے مطابق انہوں نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ساتھ مقابلےکو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزاحمتی گروپوں کے مشنوں کا حصہ ہے۔
صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے امکان کے بارے میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ اس حکومت کے ساتھ سمجھوتہ ناممکن ہے اور جہاد اسلامی تحریک نے 1993 میں اوسلو معاہدوں پر دستخط کے بعد سے پیش گوئی کی تھی کہ یہ عمل ناکام ہو جائے گا اوریہ فلسطینیوں کو سخت پریشان کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جو بھی قابضین کے ساتھ سمجھوتہ کرتا ہے اور یقین کرتا ہے کہ ایسا ممکن ہے ، اس نے صہیونی منصوبے کی نوعیت کو نہیں سمجھا۔
یادرہے کہ حالیہ غزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں کو واضح شکست ہوئی جس سے عالمی سطح پر صیہونی فوج کے غبارے کی ہوا نکل گئی اور انھیں سطح پر شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا لہذا انھوں نے اپنی خفت کو کم کرنے کے لیے فلسطینیوں کے خلاف طرح طرح کے حربے آزمانا شروع کیے ہیں جبکہ مزاحمتی تحریک انھیں انتباہ دے چکی ہے کوئی بھی غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لیا اس لیے کہ ہمارے ہاتھ ابھی بھی ٹریگر پر ہیں اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ کے بارے میں خود مختار تنظیم کی تل ابیب کو وارننگ
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نبیل ابوردینہ نے
جنوری
موبائل فون پر 5 منٹ سے زائد بات کرنے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
🗓️ 25 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ
جون
ایران اور سعودی عرب ایک قدم اور قریب
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے
جون
سعودی لڑاکا طیاروں کی مأرب پر شدید بمباری
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے جنوبی محور پر سعودی اتحادی لڑاکا
اپریل
شام میں امریکہ کی سربراہی میں تیس ہزار داعشی سرگرم
🗓️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ
فروری
الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع
🗓️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی
جنوری
کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم کا بیان گمراہ کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ
🗓️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کشمیر
مارچ
غزہ کے خلاف شدید فضائی اور زمینی حملوں کی لہر
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے
جون