سچ خبریں:اسرائیلی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کی طرف سے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں چار ایرانی جاسوسوں کی سرگرمیوں کے بارے میں کیے جانے والے دعوے کے بعد صیہونی حکومت کے اعلیٰ سکیورٹی حکام نے کہا کہ وہ ایسی خبریں سن کر حیران رہ گئے ہیں۔
اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر اسرائیلی سکیورٹی حکام نے کہا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں ایرانی جاسوسوں کی کئی سالہ سرگرمیوں سے حیران ہیں اور انہیں یہ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ گروپ کیسے تشکیل پایا،یادرہے کہ کل شام کو صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے مقبوضہ علاقوں سے چار خواتین جاسوسوں اور ایک شخص کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔
اسرائیلی انٹیلی جنس سروس (موساد) کے سابق سربراہ شبتائی شاویت نے عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم کو بتایاکہ میں اسرائیل پروٹیکشن سروس کا سربراہ تھا اور اسرائیل کی حفاظت کے لیے ایرانیوں کوبھرتی کرنے والے میں سے ایک تھا،جاسوسوں کی دریافت سے واقعی حیران ہوں،ذاتی طور پر میرے لیے ایسے واقعے پر یقین کرنا مشکل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک اور سینئر سکیورٹی عہدہ دار نے کہاکہ میں اس طرح کی دریافت سے بالکل حیران نہیں ہوا کیونکہ اس کی توقع کی جانی تھی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس
صحافیوں کے تل ابیب جانے پر اہل مغرب کا غصہ
نومبر
سعودی خاندان نے اسٹاک مارکیٹ سے اتار چڑھاؤ کے لیے 10 بلین ڈالر مختص کئے
جنوری
طوفان الاقصی نے نیتن یاہو کا پتا گول کر دیا
نومبر
بھارتی جیلوں میں نظر بند تمام کشمیریوں کو رہا کیا جائے: ڈاکٹر بلقیس شاہ
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی حکومت کی بڑھتی ہوئی فسطائیت پر دنیا کی خاموشی کی مذمت
اپریل
ہم جلدی لبنان سے نہیں نکلنے والے؛صیہونی وزیر کا دعوی
فروری
میں حماس کے شرائط کو نہیں مان سکتا ہوں: نیتن یاہو
جنوری