سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے اتتفاضہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تحریک نے اتوار کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے تشدد آمیز اقدامات اور ہٹ دھرمی کے پیش نظر سبھی فلسطینی گروہوں سے وابستہ تمام فلسطینی قیدیوں نے غیرمعینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے اور ہم اس مرحلے میں بڑے پیمانے پر عوامی حمایت کی اپیل کرتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی جیلیں کئی مہینوں سے بالخصوص جلبوع جیل میں آزادی ٹنل کی کارروائی کے بعد سے لامحدود معرکہ آرائی میں تبدیل ہوگئی ہیں، ایک ایسی مقابلہ آرائی کہ جو جیل انتظامیہ کے ذریعے سخت پابندیاں نافذ کرنے کی کوششوں سے ختم ہونے والی نہیں اور آخرکار فلسطینی قیدیوں کی کامیابی پرمنتج ہوگی۔
اس بیان میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی جیلوں کی انتظامیہ کی سرکوبی اور پرتشدد اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کی تازہ ترین مثال تازہ ھوا لینے کے لئے قیدیدیوں کو ان کے سیلز سے نکلنے کے مخصوص وقت کی مدت میں کمی ہے اور فلسطینی قیدی مختلف طریقوں منجملہ ہڑتال اور کال کوٹھریوں کے دروازے وغیرہ بند کرکے ان ظالمانہ اقدامات کا مقابلہ کررہے ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے اس وقت تک ان کی تحریکِ انتفاضہ رکنے والی نہیں ہے۔
صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تحریک کے بیان میں ملت فلسطین سے اپیل کی گئی ہے کہ عوامی غضب کے زیر عنوان منگل کو ہونے والے مظاہروں میں بڑے پیمانے پر شرکت کریں۔
دوسری جانب فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے جہاد اسلامی کے ایک سینئر رکن پر صیہونیوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی شخصیتوں اور قومی لیڈروں پر اس طرح کے حملوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر اس کا مقابلہ کرنا چاہئے،جہاد اسلامی فلسطین کے سینئر رہنما خضر عدنان پر سنیچر کی شام شہر نابلس میں فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
زیر التوا کیسز کو نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا جسٹس منصور علی شاہ کا منصوبہ اپنانے کا فیصلہ
اکتوبر
پرویز الہٰی کی اہلیہ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
فروری
اسٹیٹ بینک کا زری پالیسی اجلاس آج، شرح سود 22 فیصد برقرار رہنے کی توقع
دسمبر
مختلف ممالک اور بین الاقوامی میڈیا میں عالمی یوم القدس کے انعقاد کی عکاسی
اپریل
عین الاسد فوجی اڈے میں امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت
مئی
صہیونی آبادکاروں میں جنسی حملوں کی تعداد میں اضافہ؛صیہونی اخبار کی زبانی
فروری
اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے
مارچ
بھارت، افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے: وزیر خارجہ
جولائی