صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی صحافی

صحافی

?️

سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک عرب تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ 21 فلسطینی صحافی اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں۔

اناطولیہ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی جس کا صدر دفتر لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع ہے، نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت صحافیوں کو گرفتار کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس وقت 21 فلسطینی صحافی اس حکومت کی جیلوں میں ہیں۔

صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس اقدام سے صیہونی حکومت کا ہدف فلسطینی قوم کے خلاف اس حکومت کے جرائم کو منظر عام پر لانے کی فلسطینی صحافیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

اس تنظیم نے صیہونی حکومت کی طرف سے صحافیوں اور دیگر فلسطینی شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کی پالیسی کی مذمت کی، یاد رہے کہ اس سلسلہ میں فلسطینی صحافیوں کی یونین نے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ سنہ 2000 سے اب تک 55 صحافیوں اور نامہ نگاروں کو صہیونی افواج نے شہید کیا ہے۔

اس کے علاوہ سنہ 2018 سے اب تک غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے تمام علاقوں میں صہیونی افواج کی براہ راست گولیوں، ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور لاٹھیوں کی وجہ سے 144 فلسطینی صحافی زخمی ہو چکے ہیں، واضح رہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی صحافیوں کا اس بہانے سے پیچھا کرتی ہے کہ یہ لوگوں کو مشتعل کرتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو یزید کے آئینے میں

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس کے ارد گرد کے واقعات جو

The Important Things You Learn When You Move to a Foreign Country

?️ 17 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

میں نے ملک کیسے اور کب چھوڑا:بشار اسد کا بیان

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے سابق صدر بشار اسد کی طرف سے جاری ہونے

صیہونی وزیر اعظم کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم نے اس حکومت کے فوجی اور انٹلی جنس

فلسطینی مزاحمت کی فتح کا نعرہ کس نے چنا؟

?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی معاہدے اور فلسطینی عوام کی شاندار فتح

سید علی گیلانی کا خواب اور ان کا مشن زندہ رہے گا

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

تیونس کے2022 کے آئین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:النہضہ تیونس

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:تیونس کی النہضہ تحریک نے اعلان کیا کہ اس ملک کے

وزیر اعظم نے بلوچستان دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی

?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق زیارت اور تربت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے