🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری کا عمل تیز کردیا ہے۔
صیہونی حکومت کی کابینہ آئندہ اتوار کو جنوبی فلسطین میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 10 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے گی، صیہونی وزیر داخلہ ایلیٹ شاکید اور صہیونی وزیر ہاؤسنگ زیو الکن نے اعلان کیا کہ حکومت آئندہ اتوار کے اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے منصوبے پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ یہ منصوبے بئر السبع میں حالیہ آپریشن کے جواب میں پیش کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں چار اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے، ان 10 قصبوں میں سے 5 قصبے ” بئر السبع ” اور "دیمونا” قصبے کے درمیان بنائے جانے ہیں۔
درایں اثنا صہیونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حکومت کی منصوبہ بندی اور تعمیراتی کمیٹی نے مغربی یروشلم کے گاؤں بیت مزمیل میں 1200 مکانات کی تعمیر کے نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
اسرائیلی اخبار کول ہائیر نے اطلاع دی ہے کہ یہ منصوبہ عین کرم محلے کے قریب ایک اراضی پر لاگو کیا جائے گا، یہ یونٹس 7 سے 22 منزلوں کی 12 عمارتوں میں تعمیر کیے جائیں گے،صیہونی حکومت کے 1967 میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضے کے بعد ان علاقوں میں 250 سے زائد صیہونی بستیاں تعمیر کی گئی ہیں جہاں تقریباً 666000 صیہونی آباد ہیں۔
مشہور خبریں۔
ممتاز روسی سائنسدان نے انسانوں سے متعلق ایسا دعویٰ کردیا کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا
🗓️ 28 جنوری 2024ماسکو: (سچ خبریں) انسانوں کے 900سال تک زندہ رہنے کا دعویٰ کرنے
جنوری
اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان
🗓️ 8 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں)تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کرتے
اکتوبر
کینیڈا کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحہ برآمد
🗓️ 1 اگست 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود
اگست
9 مئی کے واقعات ’پاکستان مخالف، دہشت گرد‘ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم
🗓️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے
مئی
اقوام متحدہ نے اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا
🗓️ 15 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل نے فلسطینی قوم کے خلاف جنگ کی شروعات
مئی
شمال مشرقی شام میں داعشی قیدیوں کی بغاوت
🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہاس ملک کے شمال مشرق
جنوری
یمن نے سعودی بینکوں سے کیا مطالبہ کیا؟
🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کی حکومت نے سعودی عرب سے کہا کہ وہ یمنی
جولائی
غزہ میں تباہ کن ویرانی؛ 90 فیصد رہائشی علاقے زمین بوس
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ اور قابض اسرائیلی افواج کے
جنوری