سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے باسکٹ بال کلب مکابی کی ویب سائٹ کو ہیک کرکے اس پر القسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ کی تصویر کو لگا دیا گیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے باسکٹ بال کلب مکابی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے اور اس کے پہلے صفحے پر تحریک حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بٹالین کے ترجمان ابوعبیدہ کی تصویر لگا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی کمپنیوں پر کیا بیتی؟
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب طوفان الاقصیٰ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی مختلف ویب سائٹس کی ہیکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ عین اسی وقت جب غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت شروع ہوئی، عبرانی اخبار یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ سائبر حملے کا نشانہ بنی اور مکمل طور پر رسائی سے باہر ہو گئی۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت 31 دنوں سے غزہ کی پٹی کو شدید ترین فضائی اور توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے اور ان حملوں میں اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ کا پیغام
مغربی کنارے میں بھی صہیونی حملوں میں 160 فلسطینی شہید جبکہ 2150 افراد کو قابض فوج نے اغوا کر لیا۔
مشہور خبریں۔
ریکوڈک ریفرنس: وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی قانونی شقوں کا جائزہ لیں، سپریم کورٹ
نومبر
تل ابیب میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے 21 افراد کی گرفتاری
فروری
طالبان کی عبوری کابینہ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
ستمبر
محاصرہ کے خلاف محاصرہ
مارچ
لڑکی سے دوستی کی خاطر ٹیوشن سینٹر میں پڑھا، ٹیسٹ میں فیل تک ہوا، اذان سمیع خان
مارچ
شہبازشریف نے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا
مارچ
’مائی ری‘ کی آخری قسط میں کم عمر جوڑے کی طلاق دکھانے پر شائقین برہم
اکتوبر
سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزید گھمبیر ہو جائینگے ، شیخ رشید
ستمبر