?️
سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومت میں مستحکم کابینہ کی کمی اور چار انتخابات کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کے لئے بنیامین نیتن یاہو کو ذمہ دار ٹھہرایا اور ان سے استعفی اور مقدمے کی سماعت کا مطالبہ کیا۔
صہیونی اخبار ہاریٹز نے بنیامین نیتن یاہو پر طنز کرتے ہوئے ان کے عوامی مقدمے کی سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گھر واپس چلےجانا چاہئے، اخبار نے لکھا ہے کہ اب تک ہم ہر انتخابی مہم کے بعد کابینہ تشکیل دینے کے عادی رہے ہیں، گذشتہ دو سالوں میں چار پارلیمانی انتخابات اور حکومت بنانے کے لیےپارٹیوں کی عدم صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئےاخبار لے لکھاکہ کبھی اچھی تو کبھی کم معیار پر کابینہ تشکیل پاجاتی رہی ہے،تاہم اب دو سال کے اندر چار انتخابات بھی فیصلہ کن نتائج کے بغیر رہےہیں جبکہ ہر فریق ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کا خواہش مند ہے جس کو کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے اراکین کی حمایت حاصل ہو۔
ہاریٹیز نے لکھا کہ صیہونی حکومت کے تمام موجودہ مسائل کا سبب بنیامن نیتن یاھو ہیں اورمستحکم حکومت تشکیل نہ پانا ہمارے وزیر اعظم کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے جو اپنی پارٹی کو یرغمال بنا رہے ہیں اور اسے اپنی ذاتی مفادات، مقاصد، استثنیٰ حاصل کرنے اور اپنے خلاف مقدموں کی کی سماعت روکنے کے لیے استعمال کررہے ہیں، اخبار نے نتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے عدالتی عمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے برسوں سے یقین کیا ہے کہ ہمارے پاس ایک غیر معمولی ، آزاد اور طاقتور عدلیہ ہے جو ایک عام شہری کا دفاع کرنا جانتی ہے۔
رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ہم سمجھتے تھے کہ ہمارے سپریم کورٹ کی عالمی سطح پرکچھ حیثیت ہے، لیکن اب یہ بیبی (نیتن یاہو) ہیں جنہوں نے اپنے خلاف مقدموں کے بعدجھوٹ بول بول کر اس غیرمعمولی نظام کی ساکھ خراب کر دی ہے۔
انھوں نے پولیس کے اعلی عہدہ داروں اور پراسیکیوٹر کے دفتر کو تباہ کرنے کی کوشش کی، اب قانونی وکیل اور حتی کہ ججوں پر بھی لوگ اعتماد کھو رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی حکومت کی جانب سےاس ملک کے جھنڈے کو تبدیل کرنے
فروری
غزہ جنگ بندی کی قرارداد کے خلاف امریکی ویٹو پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے الجزائر کی جانب سے
فروری
امریکی پارلیمنٹ اسپیکر کا اس ملک کی ریپبلک پارٹی پر بہت بڑا الزام
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اس ملک کی ریپبلک پارٹی
جون
امریکہ میں پاک بحریہ کے سربراہ کی اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں، بحری سلامتی پر تبادلہ خیال
?️ 18 اکتوبر 2025امریکہ میں پاک بحریہ کے سربراہ کی اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام
اکتوبر
افریقہ میں سعودی کے ورود کی مختلف جہتیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق نک کمبل نے افریقی براعظم پر اثر
اگست
یوکرین کی جنگ یورپ کا مسئلہ ہے، امریکہ کا نہیں!
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک رچرڈ گرینل
جولائی
نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست
فروری
امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے سلسلہ میں ٹرمپ کا اظہار خیال
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کےدرمیان ہونے والی کل کی
جون