?️
سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی کابینہ کی حمایت سے صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردی میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی آبادکاروں کے جرائم سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی کابینہ پر فوری طور پر زور دینا چاہیے کہ وہ بے دفاع فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردی کو روکے اور دہشت گردی کی انتہائی گھناؤنی شکل کے خلاف فلسطینی قوم کو بین الاقوامی حمایت فراہم کرے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے قصبوں اور دیہاتوں بالخصوص شمال میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بیان میں فلسطینی قصبوں اور دیہاتوں کے خلاف آباد کاروں کی جارحیت بالخصوص قریوت، برقہ، مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے وغیرہ اور درجنوں فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کا حوالہ دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے بڑی تعداد میں مسلح صہیونیوں کی شرکت کے ساتھ گروہوں کی شکل میں فلسطینی دیہاتوں اور قصبوں پر حملہ کیا نیز درجنوں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرکے ان کے سامان کو تباہ کردیا، نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں اور متعدد بے دفاع فلسطینیوں کو زخمی کیا۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
?️ 22 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران کے بعد پنجاب کےوفاقی وزیرداخلہ
مارچ
وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف
?️ 7 جولائی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا
جولائی
ایران کے خلاف اسرائیل کا حملہ کیسا تھا؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے ایران پر نمائشی حملے اور اس کی
اکتوبر
انگلینڈ میں عوام کی حالت زار
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:یورپی یونین چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد سماجی
جولائی
جنگ کے 17ویں روز بھی 237 پاکستانیوں کی ایران سے وطن واپسی، تعداد 5852 ہوگئی
?️ 17 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران ایران
مارچ
لاہور ہائیکورٹ کا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکولوں کو پک اینڈ ڈراپ دینےکا حکم
?️ 22 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام
نومبر
قطر سے ترکی کو گیس کا جھٹکا
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: قطر اور جزیرہ قبرص خلیج فارس اور مشرقی بحیرہ روم
دسمبر
میدان ہمارے کنٹرول میں ہے، ریاض جھوٹ سے اپنی شکست نہیں چھپا سکتا : یمن
?️ 6 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کے ایک فوجی ذرائع نے سعودی مزدوروں پر بھاری
اکتوبر