🗓️
سچ خبریں:صہیونی حکومت نے صرف دو ماہ کے دوران حماس کے 120 سے زیادہ کارکنوں کو گرفتار کیا ہے اور مغربی کنارے میں مزاحمت کی سرگرمیوں میں اضافے کے خوف سے ہزاروں ڈالر ضبط کیے ہیں۔
عبرانی زبان کے چینل ریشت کان نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکومت نے مغربی کنارے میں گذشتہ دو ماہ کے دوران حماس سے وابستہ 122 ممبران اور کارکنوں کو گرفتار کیا ہے، صہیونی چینل نے مزید کہا کہ یہ گرفتاریاں مغربی کنارے میں حماس کو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے روکنے کے لئے کی گئیں، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تمام گرفتاریاں گذشتہ دو ماہ کے دوران کی گئیں خاص طور پر غزہ کی پٹی میں حالیہ لڑائی کے بعد جسےسیف القدس کہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونیوں کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد حماس کے ممبر اور برزیت یونیورسٹی کی ٹیم سے منسلک ہیں جو مغربی کنارے میں حماس کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے مبینہ طور پر بیرون ملک سے رقم وصول کرتے تھے۔
صہیونی چینل نے دعوی کیا کہ رواں سال (2021) کے آغاز سے اب تک تقریبا 3 3 ملین شیکل (صیہونی حکومت کی کرنسی) ضبط ہوچکی ہیں ، جو تقریبا 900 ہزار ڈالر سے زیادہ ہیں جو مغربی کنارے میں حماس کی سرگرمیوں سے مخصوص تھے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی غیر سرکاری تنظیموں نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رواں سال کے پہلے نصف میں حصہ میں کم از کم 5426 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،دریں اثنا مغربی کنارے میں مظاہرے 24 جون سے جاری ہیں ، جب فلسطینی سکیورٹی فورسز کے ذریعہ نزار بنات نامی ایک فلسطینی صحافی کو شہید کردیا گیا ، مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں کہ اس قتل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مشہور خبریں۔
ترکی نے یوکرین کو کلسٹر بم دیا: خارجہ پالیسی کا دعویٰ
🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت فارن پالیسی نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کو
جنوری
امریکہ بہت بڑے سائبر حملے کا شکار
🗓️ 1 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے
اگست
ملک بھر میں آج یومِ فلسطین منایا جا رہا ہے
🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں علماء کونسل کی اپیل پر آج یوم
مئی
اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور اختتام پذیر
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کو توقع تھی کہ غزہ میں اسلامی جہاد کی کمان
مئی
کیا یوکرین کو ملنے والی امریکی فوجی اور مالی امداد کافی ہے؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو مسلسل فوجی اور مالی
مارچ
امریکہ کا وسیع اثر و رسوخ عرب لیگ کے راستے سے ہٹنے کا سبب
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:انصار اللہ سے وابستہ یمن کی قومی نجات کی حکومت کی
مئی
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے
فروری
الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا وقت بتا دیا
🗓️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے 8
جنوری