?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اگر حماس اس حکومت کی فوج کے ساتھ تصادم کی صف میں شامل ہوتی ہے تو تل ابیب یحییٰ السنور اور حماس کے دیگر کمانڈروں کو قتل کر دے گا۔
صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے اشتعال انگیز اور جنگ طلبی پر مبنی اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اگر حماس اس حکومت کی فوج کے ساتھ تصادم کرتی ہے تو تل ابیب یحییٰ السنور اور حماس کے دیگر کمانڈروں کو قتل کر دے گا۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے منگل کی شام کو عبرانی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز کا متنازعہ بیان غزہ کی پٹی پر حالیہ حملے کے حوالے سے صیہونی کابینہ کے سکیورٹی وزراء کے اجلاس سے پہلے دیے گئے۔
نیتن یاہو کے وزراء کی سکیورٹی میٹنگ سے قبل صیہونی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف فوج کی کاروائیاں کامیاب، قطعی اور غیر معمولی تھیں نی انہوں نے حماس تحریک کے کمانڈروں کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔
اس رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غزہ کی پٹی میں جہاد اسلامی تحریک کے تین کمانڈروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی، نیتن یاہو نے اپنے ٹویٹ میں جہاد اسلامی تحریک کی عسکری شاخ القدس بٹالین کے تین کمانڈروں کو قتل کرنے کے منصوبے کے تحت شاباک اور فوج کے مشترکہ آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقوں میں راکٹ داغے جانے کے جواب مغربی کنارے کے مزاحمتی عناصر کی حمایت کرنے کے جواب میں کی گئی ہے ،اپنے اشتعال انگیز بیان کو جاری رکھتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ فوج ہمیں نقصان پہنچانے والے گروہوں کو طاقت سے جواب دے گی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے اپنا آسمان صیہونی حکومت کے طیاروں کے لیے کھولا
?️ 15 جولائی 2022خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آسمان
جولائی
ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر
اگست
بن سلمان کا علاقائی دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے
دسمبر
ٹرمپ کی نظریں افغانستان میں بگرام فوجی اڈے پر کیوں ہیں؟
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: بگرام کی فوجی کارروائیوں کے لیے اعلیٰ صلاحیت، افغانستان کے
اکتوبر
اقوام متحدہ: غزہ میں مکانات کی مسماری "نسل کشی کے جرم” کا حصہ ہے
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: مناسب رہائش کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی
نومبر
شہبازشریف کی عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے
نومبر
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا۔
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید 125 بیسز پوائنٹس
جولائی
یمنیوں کا مصر کے نام اہم پیغام
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
فروری