صہیونی وزیر کا اسرئیلی قیدیوں کے متعلق اشتعال انگیز بیان

صہیونی کابینہ اسرئیل کے خلاف

?️

صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی مارے جائیں
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیل کی انتہاپسند وزیر برائے نوآبادیات و داخلی امور، اوریت استروک نے ایک متنازع بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ہر صورت جاری رہنی چاہیے، حتیٰ کہ اگر اس دوران اسرائیلی قیدی ہلاک بھی ہو جائیں۔ ان کے اس بیان نے قیدیوں کے اہل خانہ کو شدید غصے میں مبتلا کر دیا ہے جنہوں نے اسے "نتانیاہو حکومت کے لیے شرمناک” قرار دیا۔
صہیونی ٹی وی چینل چینل 7 کے مطابق، استروک نے پیر کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ "فوج کو ان تمام علاقوں میں داخل ہونا چاہیے جہاں اب تک کارروائی نہیں ہوئی، چاہے وہاں ہمارے قیدی موجود ہوں یا نہیں۔
قیدیوں کے اہل خانہ کی تنظیم نے استروک کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ:یہ بیان واضح کرتا ہے کہ حکومت ہمارے پیاروں کی زندگیوں سے قمار کھیل رہی ہے۔ ان کی اسیری کو معمول کی بات سمجھا جا رہا ہے، جو انتہائی شرمناک ہے۔
اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے یعلون نے بھی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا:قیدیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینا ایک اخلاقی جرم ہے۔ حکومت صرف اقتدار کے لیے فوجیوں کی جانوں کو قربان کر رہی ہے۔
یائیر لاپید، اپوزیشن لیڈر نے بھی نتانیاہو پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس خطرناک حکومت سے نجات کے لیے فوری انتخابات کرائے جائیں۔
قیدیوں کے اہل خانہ نے مسلسل مظاہروں میں یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ جنگ بند کی جائے تاکہ قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ نتانیاہو حکومت جان بوجھ کر جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے تاکہ دائیں بازو کی جماعتوں کو خوش رکھا جا سکے۔
اس ساری صورتحال میں ایک اور تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 اسرائیلی فوجی جنگی دباؤ اور ذہنی امراض کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔
اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق، 2025 کے آغاز سے اب تک خودکشیوں کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود، جنگی نفسیاتی دباؤ کے شکار ریزرو فوجیوں کو دوبارہ میدان جنگ میں بھیجا جا رہا ہے، جس پر ماہرین نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اخبار الاخبار کے مطابق تہران میں سہ فریقی اجلاس کی کامیابی

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

اقوام متحدہ میں افغانستان کی کرسی خالی؛طالبان کا ردعمل

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ

فواد چوہدری کا وزراء کو ایوارڈ کے معیار پر ناراضگی کا اظہار

?️ 12 فروری 2022اسلام آبا د(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزراء کو ایوارڈ

تل ابیب جلد ہی حیران رہ جائے گا / بہادر آدمی کی واپسی

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر اور یوکرین کے صدر کی موجودگی میں عرب

ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر گفتگو

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صدر مملکت

دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہے

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی

یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

?️ 4 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سیالکوٹ واقعہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے