سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نےاپنے مشترکہ بیان میں صیہونی حکومت کو غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کے خلاف خبردار کیا اور فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن کو روکنے کا واحد راستہ مزاحمت اور انتفاضہ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے کل ایک مشترکہ بیان میں غزہ کے محاصرے کو جاری رکھنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت کے کسی بھی طرح کےنتائج اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کے تسلسل کی ذمہ دار صہیونی حکومت ہے۔
رپورٹ کے مطابق گروہوں نے منگل کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ صہیونی حکومت کی فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت اور انتقام کی پالیسی نیز غزہ کی تعمیر نو کو روکنا کبھی بھی نظر انداز نہیں جائے گا ،اس طرح صیہونی غزہ کو فلسطین کے دیگر حصوں سے الگ نہیں کر سکتے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں نےاپنے بیان میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں عوامی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن کو روکنے کا واحد راستہ مزاحمت اور انتفاضہ ہے،واضح رہے کہ یہ بیان غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے چند گھنٹے بعدسامنے آیا ہے۔
یادرہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال ، جنوب اور مغرب کو منگل کی صبح وسیع پیمانہ پر حملوں کا نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے یہ حملے غزہ کے قریب صہیونی بستیوں کی طرف آگ بھڑکانے والے غباروں کی فائرنگ کے جواب میں کیے ہیں،یاد رہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر اقوام متحدہ کا ردعمل
مئی
عراق کے صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف الحشد الشعبی کا وسیع فوجی آپریشن
اکتوبر
صنعا پر سعودی جنگجوؤں کے وحشیانہ حملے
فروری
پارلیمنٹ سے منظور شدہ ایک اور بل لاپتا ہوگیا
نومبر
تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر پیش
جون
وزیراعظم نے کابینہ کے تمام اراکین کو نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے
اکتوبر
مقبوضہ فلسطین سے صیہونیوں کے فرار میں تیزی
مارچ
بغداد میں داعش کے خودکش بمبار کی کارروائی بے اثر
جنوری