?️
سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے متحدہ عرب امارات خاص طور پر دبئی میں مقیم صیہونیوں کے ہاتھوں جرائم پیشہ گروہوں کی تشکیل کی خبر دی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ صیہونیوں نے دبئی میں اپنے لیے ایک مجرمانہ معاشرہ تشکیل دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس آنے والے ہفتوں میں دبئی پولیس کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات میں دراندازی کرنے والے ان جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا جا سکے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اپنے اماراتی ہم منصب سے مذکورہ مجرموں کو تل ابیب کے حوالے کرنے یا انہیں ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے کہے گی۔
ایک صیہونی پولیس اہلکار نے کہا کہ دبئی کے حکام کو معلوم نہیں کہ مختلف گروہوں سے وابستہ بڑے صہیونی مجرموں نے دبئی میں اپنے لیے ایک مجرمانہ معاشرہ بنا رکھا ہے اور وہ خفیہ غیر قانونی سرگرمیاں کر رہے ہیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ متحدہ عرب امارات اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد صیہونی اسمگلروں اور مجرموں نے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں دبئی منتقل کر دی ہیں۔
ان میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی منشیات فروشوں اور مقبوضہ علاقوں میں جرائم پیشہ تنظیموں کے رہنماؤں نے اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کو دبئی منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 کی رپورٹ میں اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ قابل قیاس تھا اور اسرائیلی مجرموں نے دبئی میں ایک بڑی اقتصادی منڈی دریافت کر لی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ صہیونی مجرم دبئی میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کر دیا گیا
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کر
جنوری
ہواوے کی نووا سیریز کے 4 فونز متعارف
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نووا نے اپنی مقبول
دسمبر
بجلی کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان
?️ 14 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق
اکتوبر
حماس نے عالمی برادری سے صیہونی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: تحریک حماس نے مشرقی یروشلم کے عبوری صیہونی حکومت کے
جون
امریکہ کو ماسکو کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرنے کی کوئی جلدی نہیں: روس
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں روس کے
اگست
بھارت جنگی جنون کو روکے ورنہ راکھ کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔ محمد احمد خان
?️ 12 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا
مئی
کورونا نے 150,000 ہندوستانی بچوں کو یتیم کر دیا
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: ہندوستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی
جنوری
اماراتی جیل میں انسانی حقوق کے کارکن کی جان کو خطرہ
?️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی ان دو تنظیموں نے ایک بیان جاری کرتے
جولائی