صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ایک میزائل کافی ہے؛روس کا برطانیہ کو انبتاہ

روس

?️

سچ خبریں:روس نے برطانیہ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہمارا ایک سرمت میزائل اس ملک کو مٹی میں ملانے کے لیے کافی ہے۔
روس کے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ روس کا ایک سرمت میزائل ہی برطانیہ کو غرق کرنے کے لئے کافی ہے،حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں ایک روسی صحافی نے ٹیلیویژن پر کہا کہ برطانیہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جسے ایک روسی سرمت میزائل ہمیشہ کے لیے غرق کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق روسی صحافی دیمیتری کیسیلوف نے منگل کے روز ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں روس کے خلاف برطانیہ کی حالیہ دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس، برطانیہ کو گہرے سمندر میں غرق کر سکتا ہے۔

انہوں نے روس کے چینل-1 پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ روس نے حال ہی میں جس پوسیڈن تارپیڈو کی نقاب کشائی کی ہے وہ برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں غرق کر سکتا ہے۔

کیسیلوف نے روس کے خلاف حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ وہ گریٹر اور عظیم روس کو اپنے جوہری ہتھیاروں سے کیوں دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ یہ ملک صرف ایک چھوٹا جزیرہ ہے جسے روسی جوہری ہتھیاروں سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 24 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی

فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلاف کا نیا موضوع

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کابینہ کی داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن

امریکی صدارتی امیداوار نے اس ملک کی خانہ جنگی کی اصلی وجہ کیوں نہیں بتائی؟

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: 2024کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کی جانب

ایرانی عوام اپنے لیڈر سے عاشقانہ محبت کرتے ہیں: امریکی فوجی افسر

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق سینئر افسر اسکاٹ بنیٹ نے ایران کی حکومت

چوری کا پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی:فواد چوہدری

?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون نے

روس کے خلاف مغربی پابندیاں توانائی کے بحران کا باعث: سعودی عرب

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے ہفتے کے روز خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے