?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہاپسند چہرے ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف قدامت پسند یہودیوں کو ہی شہریت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔
نیتن یاہو کی کابینہ کے سب سے زیادہ نسل پرست رکن ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی شہریت صرف یہودیوں کے ایک مخصوص گروہ کو جاری کی جائے، ایک بیان میں بن گویر نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ صرف حلاچہ [یہودی قانون] کے مطابق یہودیت اختیار کرنے والے یہودی ہی اسرائیلی شہریت کے اہل ہوں۔
مقبوضہ فلسطین میں "واپسی” کے نام سے مشہور موجودہ قانون کے مطابق، مذہبی یہودی برادری کی طرف سے کی جانے والی کوئی بھی تبدیلی، چاہے وہ نئی اصلاحات پر مبنی ہو یا قدامت پسند یا آرتھوڈوکس طرز عمل، صیہونی شہریت کے معیار کے مطابق ہے اور ان مذہبی تبدیلیوں کے لیے قانون کوئی رکاوٹ نہیں ہے لیکن اگر بن گویر کی پارٹی اپنے منصوبے کو منظور کر لیتی ہے، تو صرف آرتھوڈوکس طریقوں پر مبنی تبدیلیاں ہی قانونی ہوں گی اور مذہبی تبدیلیاں جن کا مطلب یہودی بننا ہے دیگر یہودی مذہبی شاخوں کے تناظر میں قبول نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایتمار بن گویر کی تجویز کہ صرف آرتھوڈوکس یہودیوں کو ہی شہریت کی اجازت دی جائے، ان کی تازہ ترین متنازع تجویز ہے،بن گویر کو اس سے قبل عدالت میں نسل پرستی کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور وہ ان شخصیات میں شامل ہیں جو فلسطینیوں کو دہشت گردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے امیگریشن امور کے وزیر ناچمن شائی نے اس سے قبل کہا تھا کہ بن گویر کا منصوبہ اگر کامیاب ہو گیا تو اس کا مطلب ہمارے اور ریاستہائے متحدہ میں یہودیوں کی اکثریت کے درمیان ایک واضح اور شدید خلیج ہو گی جس سے یہودی برادری کو مزید تقسیم کا سامنا کرنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے: گورنر پنجاب
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن
جون
حکومتِ پنجاب کا دعویٰ مسترد، ایچیسن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ واپس نہیں لیا
?️ 28 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومتِ پنجاب ابھی تک ایچی سن کالج کے پرنسپل
مارچ
ایران کے قم شہر میں کاراباخ کے موضوع کا بین الاقوامی کانفرانس کا انعقاد
?️ 1 مارچ 2021ایران کے شہر قم میں نگورنو کاراباخ کے موضوع پر بین الاقوامی
مارچ
صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کا احتجاجی مظاہرہ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے خاندانوں نے اس ریاست کے وزیراعظم کی پالیسیوں
جون
اسرائیل خطے کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: ترکی کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ کار اور محقق فراس اوغلو
جون
غزہ میں جنگ کے منظر نامے کو دہراتے ہوئے نیتن یاہو کی نفسیاتی جنگ
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: دستیاب فیلڈ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی
مارچ
پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے
اپریل
فلسطینیوں کی پہلی تاریخی واپسی
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
جنوری