شمالی کوریا کے خلاف امریکی جاسوسی آپریشن پر ٹرمپ کا ردعمل

ٹرمپ

?️

سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں شمالی کوریا کے خلاف ناکام امریکی خفیہ آپریشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ میں پہلی بار اس بارے میں سن رہا ہوں!
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کی منظوری سے شمالی کوریا کے خلاف امریکی جاسوسی آپریشن کے دوران امریکی نیوی کے ہاتھوں متعدد کوریائی شہری ہلاک ہوئے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی نیوی کے خصوصی دستوں نے ایک ناکام خفیہ مشن کے دوران گولیاں چلا کر متعدد شمالی کوریائی شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ دستے 2019 میں انتہائی حساس سیاسی مذاکرات کے دوران شمالی کوریا میں جاسوسی کا سامان نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
باخبر ذرائع کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے پہلے صدارتی دور میں اس آپریشن کی منظوری دی تھی۔ امریکی فوجیوں نے رات کے وقت ساحلی علاقوں میں داخل ہو کر ایک چھوٹی شمالی کوریائی ماہی گیری کی کشتی کا سامنا کیا۔ انہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے کشتی کے مسافروں پر فائرنگ کر کے ان سب کو ہلاک کر دیا۔
امریکی محکمہ دفاع نے دعویٰ کیا کہ ان شہریوں کی ہلاکت قابل جواز تھی! یہ آپریٹ اس وقت کیا گیا جب امریکی خفیہ ایجنسیاں شمالی کوریا میں انسانی ذرائع حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔
ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کے درمیان 2019 میں ہونے والے اجلاس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مذاکرات معطل ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والےہتھیار ہے: چین

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی میزبانی میں منعقدہ نام

مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ

نماز پڑھنے پر ہندوستانی ٹیچر سے پوچھ تاچھ؛سوشل میڈیا صارفین کا احتجاج

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پہن کر کلاسوں میں شرکت کے

تل ابیب یمن کے حملوں کا جواب دے گا ؟

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں یمنیوں نے عملی طور پر بحیرہ احمر کو

وزارتوں، ڈویژنز کو اخراجات میں کمی کے منصوبوں کی تعمیل کی ہدایت

?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے اضافی عہدوں کے خاتمے کو

زیرالتوا مقدمات کی کافی تعداد ہے، تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا، چیف جسٹس فائز عیسیٰ

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے

بغداد ایئرپورٹ کے اندر فائرنگ واقعہ کی حقیقت کیا ہے؟

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے اتوار کے روز بعض

او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے