?️
سچ خبریں:شامی فوج کی یونٹوں نے اس ملک کے صوبے حماۃ کے شمالی مضافات میں واقع نواحی علاقے سہل الغاب میں واقع قلیدین، العنکاو” اور شیخ سندیان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
شام سے العالم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی فوج نے اپنے ملک کے متعدد علاقوں میں النصرہ فرنٹ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں جبل الزاویہ کے الفاطرہ، فلیفیل،صفوان،سان، بنین اور”حورش بینن شامل ہیں۔
درایں اثنا شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے، رپورٹ کے مطابق ادلب کے مغرب میں جسر الشغور کے نواحی علاقے حلوز اور کفردین کے محور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جو لطاکیہ کے مضافاتی علاقے کبانیہ کے لیے ان کی امدادی سپلائی لائن سمجھے جاتے ہیں۔
یادر ہے کہ شامی فوج کا یہ آپریشن ڈی ایسکلیشن زون میں دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ادلب کے مشرقی مضافات میں فوجی ٹھکانوں پر ان کے مارٹر حملوں کے جواب میں کیا گیا،قابل ذکر ہے کہ شامی فوج کی یونٹوں نے ادلب کے مغربی مضافات اور لطاکیہ کے مضافات کو ملانے والی سڑک پر النصرہ فرنٹ کی قیادت میں الفتح المبین آپریشن روم کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے سیاسی فریب سے بن زاید مطمئن نہیں
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ
ستمبر
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، جسٹس منصورعلی شاہ
?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی
اپریل
کشمیر اور فلسطین کے حل طلب دیرینہ تنازعات کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازعات دنیا کے
اکتوبر
پاکستان دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن ریاست، لشکرِ طیبہ سے تعلق زمینی حقائق کے منافی ہے، دفترِ خارجہ
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا
جولائی
داعش کی پکار؛ غزہ کے بجائے افغانستان میں جہاد کرو
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک نیا مضمون شائع کر کے
مئی
سری لنکا میں جنگی جرائم کا معاملہ، اقوام متحدہ نے بڑا قدم اٹھالیا
?️ 24 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے سری لنکا میں جنگی جرائم کے
مارچ
امریکہ اندرونی تقسیم اور اتحاد کے فقدان کا شکار ہے: کسنجر
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور مشہور امریکی حکمت عملی ساز ہنری
فروری
جموں و کشمیر حکومت چھ ماہ میں ریزرویشن کی تجویز پیش کرے گی، سی ایم عمر کی یقین دہانی کے بعد طلباء نے احتجاج ختم کیا
?️ 24 دسمبر 2024 سرینگر: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے جموں
دسمبر