?️
سچ خبریں: شامی حکومت کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے نواحی علاقوں میں صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کیا۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کا فضائی دفاعی سسٹم صیہونی میزائل حملے کا جواب دینے میں کامیاب رہا جس نے دمشق کے اطراف میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت
شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ آج دمشق کے وقت کے مطابق تقریباً 2:25 بجے، اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کے اطراف سے دمشق کے اطراف کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔
شامی فوج کے اس عسکری ذریعے نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے جارح میزائلوں کا جواب دیا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا حالانکہ اس جارحیت کے نتیجے میں مادی نقصان ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے شام کے خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے دمشق کے نواحی علاقے السیدہ زینب پر بمباری کی،شام سے ملنے والی خبروں کے مطابق عقربا اور زینبیہ کے درمیان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام کے مقامی ذرائع ابلاغ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی جنگی طیاروں کے حملے اور شام کے فضائی دفاع کے جواب کی خبر دی ہے۔
اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف نے بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے جواب میں ہم نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صہیونی فوج نے شام پر میزائل حملے کیے ہیں، تاہم شامی فوج کا فضائی دفاعی سسٹم بھی ہر بار ان میزائلوں کو روک کر جوابی کاروائی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ دمشق کے مضافات میں صیہونی میزائل حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ شام نے اقوام متحدہ سے بارہا درخواست کی ہے کہ وہ شام کی سرزمین پر اس حکومت کی پے در پے جارحیتوں کی مذمت کرے لیکن اقوام متحدہ نے اپنے امتیازی رویے کے ساتھ شام پر صیہونی حکومت کے میزائل حملوں اور جارحیت کے خلاف خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اس سے قبل شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اس ملک کے سفیروں اور سفارتی مشنوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات میں دمشق اور اس کے نواح میں شہری مقامات اور اہداف پر صیہونی حکومت کے حملوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں: شام اور حماس کے درمیان تعلقات صیہونی حکومت کے خلاف اتحاد کا باعث:فلسطینی عہدیدار
شام کے وزیر خارجہ نے بھی عام شہریوں کے قتل اور ملکوں کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرنے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ اگر عالمی برادری صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات پر ردعمل نہ کرے تو اس سے اس حکومت کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب ملے گی اور زیادہ سے زیادہ معصوم جانیں لی جائیں گی۔
فیصل مقداد نے مزید کہا کہ فلسطین اور شام کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی دہشت گرد کابینہ کے وحشیانہ حملوں اور جرائم کا تسلسل خطے اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کے لیے واضح خطرہ ہے۔


مشہور خبریں۔
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ سکتےہیں: اسد عمر
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری
بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا نوٹس لے لیا
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
نومبر
موجودہ حکومت کتنی دیر چلے گی؟ اسد قیصر کی زبانی
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما
جون
نیتن یاہو کی نوزائیدہ کابینہ کے خلاف صیہونی سڑکوں پر ہنگامہ
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے ہاتھوں عدالتی نظام کی طاقت
جنوری
کورونا سے مزید 31 افراد کا انتقال کر گئے
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر
فروری
اسرائیلی زندانبانوں کے ہاتھوں صمود فلوٹیلا کے اراکین پر تشدد کے الزامات
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: عالمی مقاومت فلوٹیلا صمود کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے
اکتوبر
امریکہ کا فلسطین حامی طلبہ کو ملک بدر کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی حکومت نے فلسطین کے حامی غیرملکی طلبہ کے خلاف
مارچ
نیتن یاہو کیا کر رہے ہیں اور نصراللہ کیا کر رہے ہیں؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب بنیامین نیتن یاہو
دسمبر