سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے عرب ممالک کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عرب دنیا میں علیحدگی پسندی ، تنہائی اور مذہبی تعصب کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو یہ دوسرے ممالک میں پھیل جائے گا۔
روس ٹوڈے نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شامی صدر نے قومی اسلامی کانفرنس کے وفد، جس میں عرب اور اسلامی ممالک کی شخصیات شامل تھیں، سے ملاقات کے دوران ان ممالک کو درپیش چیلنجوں پر زور دیا ، شام کی صدارتی کمیٹی نے کہا کہ اسد اور شام کی قومی اسلامی کانفرنس کے وفد کے درمیان عرب قوم پرستی، قومی شناخت اور رجحانات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنے ملک کی پارٹیوں ، نمائندوں ، سیاسی شخصیات اور ٹریڈ یونینوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں شامی صدر نے زور دے کر کہا کہ ہمیں عرب ممالک کو ایک متفقہ قومی میدان کے طور پر دیکھنا چاہئے، دوسری طرف اس میٹنگ میں شریک وفد کے ارکان نے بھی اس بات پر زور دیاکہ شام ہمیشہ اپنے قومی مؤقف کی قیمت ادا کرتا رہاہے اور خطے میں دشمنوں کے مذموم منصوبوں کا مقابلہ کرتا آیاہے۔