سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نےاس ملک کے صوبہ حمص پر فضائی حملہ کیا جس میں دو افراد شہید اور سات زخمی ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق خبری ذرائع نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ شام کا فضائی دفاع حمص کے کی فضا میں دشمن کے اہداف کا مقابلہ کر رہا ہے،رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے دفاعی نظام نے اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔
شام کےایک فوجی ذریعے نے کہاکہ آج صبح تقریباً 01:26 پر اسرائیلی دشمن نے بیروت کے شمال مشرقی علاقے سے کچھ حمص کےحصوں پر کئی فضائی حملے شروع کیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ شام کے دفاعی نظام نے اس حملے کا مقابلہ کیا اور زیادہ تر میزائلوں کو روک کر مار گرایا گیا،تاہم اس حملے کے دوران 2 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے جبکہ مالی نقصان بھی ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ شام کی حکومت نے اپنی سرزمین پر صیہونی حکومت کی بارہا جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جارحیت کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام کریں۔
مشہور خبریں۔
النصیرات کے قتل عام میں بائیڈن کی رسوائی
جون
امریکیوں میں بائیڈن کی غیر مقبولیت نے ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا
جون
ایمسٹرڈیم میں کیا ہوا؟
نومبر
صیہونی لبنان اور عرب ممالک کے خلاف پانی کی جنگ کیوں چھیڑ رہے ہیں؟
مارچ
رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔
اکتوبر
نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں فیصلہ
نومبر
غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کا بھوکا رہنا جائز اور اخلاقی ہے: صیہونی وزیر
اگست
غزہ میں 15 سال سے صیہونی انٹیلی جنس کی ناکامی بے نقاب
مارچ