شام کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں امریکی غیر قانونی اڈوں میں فوجی نقل و حرکت میں توسیع کی اطلاع دی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے رپورٹر نے شام کے شہر الحسکہ کے مضافات میں مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی فوج نے الحسکہ شہر کے ارد گرد اپنے غیر قانونی اڈے مضبوط کر لیے ہیں اور ان میں فوجی اور جنگی سازوسامان لے جانے والے دو نئے قافلے لائے ہیں۔
مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ بکتر بند سامان اور گولہ بارود سے لدے بیس ٹرکوں، ٹینکروں اور ٹریلرز کا ایک قافلہ اتوار کی شام الحسکہ شہر کے شمال میں السد الغربی اور تل بیدر والقصرک میں امریکی دہشت گرد فوجی اڈوں میں داخل ہوا۔
ان ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امریکی اڈوں میں فوجی کارروائیوں میں شدت اور ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ وسیع فوجی تربیت دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ شام کے شمال اور مشرق میں شامی فوج اور روسی افواج کی موجودگی میں مسلسل توسیع ہوئی ہے۔
در ایں اثنا ہفتے کے روز امریکی اتحادی افواج کا اسلحہ اور رسد کا سامان لے کر ایک قافلہ عراق کے راستے شام کے شمال مشرق میں ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقوں میں داخل ہوا۔