سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ شامی فوج کی کامیابیوں اور عوام کی فتح نے ہمارے خلاف تیار کی جانے والی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا کہ ہماری فوج کی کامیابیوں اور عوام کی فتح نے ہمارے ملک کے لیے تیار کی جانے والی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے،المقداد نے مزید کہاکہ گذشتہ برسوں کے دوران، میں نے جن تمام ممالک کے وزرائے خارجہ اور حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ،انھوں نے خطے میں شام کے کردار کی اہمیت اور اس کردار کو ادا کرنے کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
المقداد کے مطابق ہمارے ملک کے استحکام، اتحاد اور ارضی سالمیت کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں اور دشمنوں کے خلاف شام کا دلیرانہ موقف دنیا کے لیے سبق آموز ہے کیونکہ شامی فوج، عوام اور حکومت کے عزم نے انھیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا ، یہی وجہ ہے کہ دشمن کی سازشیں اور منصوبے ناکام رہے۔
فیصل مقداد نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ دن ایک عالمی ٹربیون بن چکا ہے جو عالمی برادری کے ذہنوں میں فلسطینی کاز کو زندہ رکھتا ہے، انہوں نے مسئلہ فلسطین کو لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج تک عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
المقداد کے مطابق اسرائیلی قابضین کے لیے بعض عرب ممالک کی حمایت یروشلم میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور مغربی کنارے اور مقبوضہ شامی گولان کے بڑے حصوں کو ضم کرنے کی اس حکومت کی کوششوں میں ایک اہم عنصر ہے۔
مشہور خبریں۔
عورت مارچ میں متنازع نعرے لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی:وزارت مذہبی امور
مارچ
دنیا کو اسرائیل کے بعد کے دور کے بارے میں سوچنا چاہیے: حمدان
جنوری
سائفر کیس: عمران خان نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
اکتوبر
ریل ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ میں کرسمس کی خریداری میں کمی
دسمبر
کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ 100 دنوں میں ختم کر سکتے ہیں؟
جنوری
کورونا ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات، عالمی ادارہ صحت نے اہم بیان جاری کردیا
مارچ
یمن نے امریکی اور صیہونی جہازوں پر 153 بار حملہ کیا
جون
ٹرمپ جیسا مسخرہ صدر کیوں بنے؟
نومبر